وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ
وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ: خطے میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں پاکستان امریکہ تعلقات ، خطے میں حالیہ پیش رفت، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تعاون کی خواہش وزیراعظم نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے خاص طور پر انسداد دہشت گردی، معاشی تعاون ، اور معدنیات کے شعبے میں مزید شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ پہلگام واقعہ اور بھارت کی اشتعال انگیزی پر پاکستان کا مؤقف گفتگو کے دوران وزیراعظم نے امریکی سیکریٹری روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی اشتعال انگیز پالیسیوں کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ بھارت جان بوجھ کر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے پہلگا...