Posts

Showing posts from January, 2026

باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر ہونے

Image
 باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر ہونے والا اہم جرگہ اختتام پذیر ہو گیا۔ باڑہ کے عوام کے نمائندہ اجتماع نے تیراہ میں خوارج کی دہشتگردی اور تخریبی سرگرمیاں فوری طور پر ختم کرنے اور مکمل امن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ جرگہ آج باڑہ میں تیراہ کے نمائندہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا جس نے صوبائی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر مُستقبِل کا لائحہ عمل طے کیا ۔ جرگہ نے تیراہ میں بدانتظامی کے ضمن میں صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ جرگہ ممبران نے متاثرین میں چار ارب کی تقسیم میں کرپشن اور سیاسی مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران پر جنگ

Image
 دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران پر جنگ کے بادل منڈلانے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ پر امن طریقے سے مسائل کے حل کی بات کرتا ہے، ہم طاقت کے استعمال اور اقتصادی پابندیوں کے حق میں نہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ امن بحال ہو گا۔ بھارت اور یورپ کے درمیان تجارتی معاہدے کے حوالے سے سوال کے جواب میں طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور یورپ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور یورپ کے درمیان تجارتی حجم 12 ارب یورو سے زیادہ ہے، بھارت کے یورپ کے ساتھ معاہدات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی

Image
 گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس نے پاکستان میں کامیابی سے جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو بل گیٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل سد باب تک بل گیٹس فاونڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے،پاکستان سے پولیو کے سد باب کے لئے بل گیٹس کی قابل قدر خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے سد باب میں بل گیٹس اور مسلم برادر ممالک سعودی عرب کے تعاون کے بے حد شکر گزار ہیں،حکومت جامع حکمت عملی اور موثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے اور جلد پاکستان سے اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے،اسں بیماری کے خلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابی کے باوجود ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی

Image
 بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک کر دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق معاو ن وزیر اعلیٰ شاہد رند نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشتگر د ہلاک ہوئے ۔ یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں مزید 10 چھٹیاں ؟حکومت کا بھی جواب آگیا صوبے میں دہشتگردی پھیلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد مائننگ کیلئے ملنے والا بارود استعمال کررہے تھے۔ ریاست کے سامنے جو بھی کھڑا ہوگا ، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

26جنوری یومِ سیاہ کی مناسبت سے آزاد کشمیر

Image
 26جنوری یومِ سیاہ کی مناسبت سے آزاد کشمیر بھر میں عوامی ریلیاں نکالی گئیں جن میں آزادی کے مطالبے کی تجدیدکی گئی۔ بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پرآزادجموں و کشمیر کی غیور عوام آج یوم سیاہ منارہی ہے،اس موقع پربھارتی سفاکیت کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پُرامن اور بھرپور عوامی ریلیاں نکالی گئیں،ریلیوں میں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی،ریلیوں کے دوران شرکاء نے قابض بھارتی فورسز کیخلاف جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض نظام کا کوئی قانونی یا خلاقی جواز نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بندوق کے سائے میں قائم حکمرانی کو قبول کریں گے اور نہ ہی اسے چلنے دیں گے،ہم کشمیری آج یوم سیاہ اور یوم احتجاج منا کر دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت جمہوری ملک نہیں، بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے لوگو ں سے انکی ریاست چھین لی۔ شرکاء نے کہاکہ کشمیریوں پر بے تحاشا ظلم و جبر کرنے والے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ،بھارت میں بسنے والے ہندو بھی غیر محفوظ ہیں وہ بھی خالصتان کے نعرے لگا رہے ہیں ، شرکانے اقوام متحدہ اور اقوام ع...

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار

Image
 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےدبئی میں ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات کی،جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان سرمایہ کاری، تجارت اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کےدوران پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اضافے کےمواقع کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،خاص طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے آپریشنز اورمستقبل کی ترقی سے متعلق دیرینہ امور کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتصالات کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی اور پی ٹی سی ایل میں اتصالات کی سرمایہ کاری کومزیدمضبوط بنانے پرمشاورت کی گئی،دونوں فریقین نے پی ٹی سی ایل سے متعلق دیرینہ مسائل جلد حل کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں کل میراتھن ریس، کونسی اہم شاہراہیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پلان جاری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبقایامعاملات کو فوری طور پر نمٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےصومالیہ

Image
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےصومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے دورہ پاکستان کے موقع پر ملاقات کی جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ صومالی وزیر داخلہ کی اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے خیر مقدم کیا، ‎ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور صومالیہ کے ‎وزرائے داخلہ نے ٹریننگ، بارڈر مینجمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، ‎داخلی سلامتی، انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا

Image
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے، مجھے یورپ سے پیار ہے مگر وہ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا، یورپی ممالک امریکا کی طرح اقتصادی اصلاحات کریں۔ ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ یورپ میں کچھ جگہیں اب قابل شناخت نہیں رہیں، عوامی ہجرت نے یورپ کو نقصان پہنچایا ہے، سبز توانائی پر توجہ ہے، ہم مہنگائی کو ختم کرنے میں کامیاب رہے، میری صدارت میں امریکی معیشت ترقی کررہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے تاریخ میں اتنی معاشی ترقی نہیں دیکھی جتنی اب ہو رہی ہے، امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے، ہم وینز ویلا کی مدد کر رہے ہیں، اب وہ بہت شاندار جا رہا ہے، مستقبل میں زیادہ کمائی کرے گا کیونکہ ہر بڑی آئل کمپنی امریکا کے ساتھ وہاں جارہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یورپی ملک اصلاحات پر توجہ دیں، امریکا ترقی کرتا ہے تو دنیا ترقی کرتی ہے، میرے دور میں امریکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، بائیں بازو والوں کی وجہ سے یورپی توانائی تباہ کُن سطح پر پہنچ چکی ہے، امریکا میں منہگائی کی شرح میں کمی آئی ہے،ٹیرف کی پالیسی نے امریکا کو ترقی کی جانب گا...

حکام کی جانب سے ملبہ ہٹانےکاکام تیزکردیاگیا

Image
 حکام کی جانب سے ملبہ ہٹانےکاکام تیزکردیاگیا،ایک ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں ،ملبے سے مسخ شدہ لاشیں ٹکڑوں میں بھی ملیں۔ کئی لاشیں جھلس کرنا قابل شناخت ہوگئیں،آگ بجھتےہی لوگ عمارت میں دیوانہ واردوڑپڑے۔ لاپتہ افرادکےاہلخانہ پرایک ایک لمحہ بھاری لاپتہ افرادکےاہلخانہ پرایک ایک لمحہ بھاری،ہرگزرتالمحہ لوگوں کےبچنے کی امیدیں توڑنے لگا۔کسی کوبھائی یا والدکاانتظارتوکوئی بہن یابیٹی کامنتظر۔میرا بیٹا مجھے لادو،لاپتہ فرحان کی والدہ کی دہائی، بنارس کا رہائشی نوجوان اب تک لاپتہ،لواحقین غم سے نڈھال،گارڈن کے 18سالہ محمد شیزکابھی کچھ پتہ نہ چل سکا،سعیدآباد کے دو بھائی، 31 سالہ کامران اور 27 سالہ عدنان بھی لاپتہ ہیں ، کورنگی کے 45 سالہ تنویر احمدکےاہلخانہ بھی کرب میں مبتلا۔ ایک ہی گھر کی تین خواتین بھی تاحال لاپتہ ہیں ۔ سپین اور آسٹریلیا سے اپنی شادی کی شاپنگ کیلئے آئی 2 بہنیں بھی آگ کی نذر گل پلازہ کی آگ نے کئی گھروں کی خوشیاں خاک میں ملادیں ،لاپتہ ہونے والی دو بہنیں سپین اور آسٹریلیا سے اپنی شادی کی شاپنگ کرنے گل پلازہ آئیں اورآگ کی نذر ہوگئیں،لاپتہ خواتین کی بہن نے 24ن...

اسپیئرزآف وکٹری 2026کثیر القومی مشق

Image
 اسپیئرزآف وکٹری 2026کثیر القومی مشق ، پاک فضائیہ کا ایف 16 بلاک 52 طیاروں پر مشتمل دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان فضائیہ کے دستے میں ایف-16 بلاک-52 طیارے اور مخصوص فضائی و زمینی عملہ شامل ہیں ۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ۔۔۔ ہوش اڑا دینے والا دعویٰ سامنے آگیا کثیرالقومی فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری–2026 میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ کا دستہ کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچا۔
Image
 وزیراعظم شہبازشریف کل سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف 19 سے 23 جنوری تک ڈیوس کا دورہ کریں گے،وزیراعظم ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کےسالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں دنیا بھر کےرہنما،تاجر اورعالمی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں :خشک سردی کا خاتمہ؟ بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی گئی فورم میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بھی شرکت،دونوں رہنماؤں کی ملاقات متوقع ہے،فورم میں 3 ہزار سے زائد عالمی رہنما،کاروباری افراد اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے،وزیراعظم متعدد گلوبل لیڈرز،سرمایہ کاروں اور تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے اہم سیشنز اور مباحثوں میں بھی حصہ لیں گے،عالمی اقتصادی اور معاشی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم

Image
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار  اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ  وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے عباس عراقچی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان

Image
 ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔ ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے۔ ترک وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکیہ ایران میں فوجی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا تھا کہ ترکیہ نے بھی پاک سعودی عرب دفاعی اتحاد میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق یہ انکشاف اس معاملے سے باخبر افراد نے کیا ہے۔ بلوم برگ کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اتحاد سے مشرق وسطیٰ اور اس سے بہت آگے تک طاقت کا توازن تبدیل ہو جائے گا۔ اس معاہدے پر پاکستان اور سعودی عرب نے پچھلے سال ستمبر میں دستخط کیے تھے جس میں لکھا گیا تھا کہ دونوں میں سے کسی ایک بھی ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔ یہ بات نیٹو اتحاد کے آرٹیکل پانچ کی طرح ہے اور ترکیہ پہلے سے نیٹو اتحاد کا رکن ہے۔ 

خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظرلاہوراور

Image
 خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظرلاہوراور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف فضائی روٹس کو دو روزکے لئے مختلف اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کرلیاگیا،اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کی کڑی نگرا نی کی جارہی ہے اورپاک فضائیہ مکمل الرٹ ہے،لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں جنگی طیاروں کی مشقیں ہورہی ہیں جس کے باعث لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز 14 اور15 جنوری کو بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ کمرشل پروازوں کو اس دوران احتیاط اور کپتانوں کو متبادل روٹس کے ذریعے طیاروں کو اڑانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

افغانستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد نبی

Image
 افغانستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ایک ہی ٹیم میں کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ محمد نبی اور ان کے بیٹے کی جوڑی ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیم سے کھیلنے والے باپ بیٹے کی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ بی پی ایل میں محمد نبی اور حسن عیسیٰ خیل نے نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کی، جہاں باپ بیٹے نے چوتھی وکٹ پر 53 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران 19 سالہ حسن عیسیٰ خیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز بنائے، انہوں نے 7 چوکے اور 5 چھکے لگائے اور اپنی ٹیم کی اننگز کو سہارا دیا۔ میچ سے قبل محمد نبی نے ٹاس سے پہلے اپنے بیٹے کو نوآخالی کی کیپ پیش کی، اس موقع پر محمد نبی نے کہا کہ اپنے بیٹے کےساتھ کھیلنے پر کافی خوش ہوں، بیٹے کے ساتھ کھیلنے کے لیے کافی عرصے سے انتظار کررہا تھا۔ بیٹے کو پروفیشنل کرکٹر بنایا اور اس نے ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دکھائی، میچ سے ایک دن قبل90 منٹ تیاری کی، بیٹے کو بتاتا رہا کس طرح کی بولز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر حسن عیسیٰ خیل نے کہا کہ ہم اچھے دوست ہیں، والد سخت مزاج نہیں لیکن ٹریننگ میں سختی کرتے ہیں، افغا...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم

Image
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ‎ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی ،غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری مہم کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے افسران کو غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دئیے۔ پیشہ ور بھکاری مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے، ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی سخت سکریننگ کی جائے۔ ‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے

اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق

Image
 اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ پارلیمانی امور نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مضبوط اور مؤثر رابطہ قائم کر رکھا ہے جبکہ اتحادی جماعتوں کی تجاویز اور تحفظات براہ راست وزیراعظم تک پہنچائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے متعدد مواقع پر سیاسی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کو سیاست کا لازمی حصہ اور قومی مسائل کے مستقل حل کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اسی مقصد کے تحت کمیٹیوں کو خصوصی مینڈیٹ دیا جاتا ہے تاکہ وہ عوام اور مختلف سیاسی جماعتوں کی مؤثر نمائندگی کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے کھلی اور مثبت پالیسی اپنا رکھی ہے تاکہ اختلافات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے

Image
 سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 1700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 768 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی خرید و فروخت،نادرا نے بڑی مشکل حل کر دی واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 2653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہو گئی ،انٹر بینک میں ڈالر 280.07 روپے سے کم ہوکر 280.05 روپے کا ہوگیا۔

امریکہ کے ٹارنی جنرل پام بوندی نے دعویٰ

Image
 امریکہ کے ٹارنی جنرل پام بوندی نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر نیویارک میں منشیات اور ہتھیاروں کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور انہیں "امریکی عدالتوں میں امریکی سرزمین پر امریکی انصاف کے مکمل غصے کا سامنا کرنا پڑے گا"۔ دریں اثنا واشنگٹن مین یہ عندیہ دیا جا رہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو وینزویلا کے خلاف مزید کارروائی کی توقع نہیں رکھتے۔ دوسری طرف وینزویلا نے "فوجی جارحیت" کی مذمت کرتے ہوئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ آج امریکہ نے وینزویلا پر حملہ کر کے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی بیوی کو اغوا کر لیا۔ واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسرے امریکی حکام نے اس عمل کو گرفتاری قرار دیا ۔ امریکہ نے آج شام وینزویلا پر بڑے پیمانہ پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں وینزویلا کے منتخب صدر کو ان کی بیوی کے ساتھ تحویل مین لے کر فوری طور پر امریکہ منتقل کر دیا گیا۔ اب امریکہ کے وزیر خارجہ تصدیق کر رہے ہیں کہ امریکہ وینزویلا پر مزید حملے نہیں کرنا چاہتا۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی

Image
 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی، ریکارڈ پر ریکارڈ بن گئے,ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس1لاکھ 79 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔ کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 2ہزار500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک ہی دن میں تین نفسیاتی حدودکو عبور کیا۔ مزید پڑھیں:ایک اور ملک نے یورو کرنسی اپنا لی دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 270 روپے 10 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور روپے میں استحکام سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔