Posts

Showing posts from July, 2025

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 نے ڈرامائی موڑ لے لیا۔

Image
  ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 نے ڈرامائی موڑ لے لیا۔   ڈبلیو سی ایل کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی انڈین لیجنڈز ٹیم نے اب سیمی فائنل میں بھی گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا۔   ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 31 جولائی کو پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان برمنگھم میں شیڈول تھا۔   تاہم، یہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا جہاں ٹائٹل کے مقابلے کے لیے اس کا مقابلہ یا تو جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا سے 2 اگست کو ہوگا۔    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈبلیو سی ایل انتظامیہ نے بھی بھارت کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔  

پاسپورٹ آفس کے باہر شہریوں کو لوٹنے والا ایجنٹ مافیا بے نقاب

Image
  پاسپورٹ آفس کے باہر شہریوں کو لوٹنے والا ایجنٹ مافیا بے نقاب ہو گیا، جعلساز ایجنٹس لوگوں کو تیز رفتار اور آسان پاسپورٹ کی جھوٹی یقین دہانی کرا کے بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شیخوپورہ میں پاسپورٹ آفس پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کیا،ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران دفتر کے باہر غیرقانونی طور پر کام کرنے والے 8 ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے جو شہریوں سے بھاری رقوم لے کر پاسپورٹ کے عمل کو "فوری اور آسان” بنانے کا جھانسہ دے رہے تھے۔   کارروائی کے دوران پاسپورٹ آفس کے دو سیکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، جن پر ایجنٹوں کو دفتر میں داخلے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق، پاسپورٹ آفس میں ایجنٹوں کے داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد تھی، اس کے باوجود ایک منظم نیٹ ورک عرصہ دراز سے خفیہ طور پر سرگرم تھا۔   حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایجنٹوں سے پاسپورٹ کے سلسلے میں کسی بھی قسم کا لین دین نہ کریں اور سرکاری طریق...

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہاتھا پائی

Image
   پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہاتھا پائی اور ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا، اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ رسید کر دیا۔   اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی اجلاس واک آؤٹ کر دیا، اپوزیشن پنجاب اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کرتی رہی۔ قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ارکان اسمبلی کی ہاتھا کے باعث اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا، حکومتی رکن اسمبلی احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد نثار کے مابین اچانک ہاتھا پائی ہوئی، ایک دوسرے کو آواز کسنے پر ہاتھا پائی ہوئی۔   صوبائی وزیر زیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں کود پڑے، قائم مقام اسپیکر نے حسان ریاض اور زیشان رفیق کو بار بار منع کیا، ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کر دیئے۔   اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی ایک دوسرے پر چڑھائی تھپڑوں کی بارش کر دی، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور قائمقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی گفتگو کے دوران اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اپنی سیٹ سے اُٹھ کر حکومتی رکن کی جانب بڑھے۔   اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکو...

سندھ میں 31 جولائی کو موسم گرما کی تعطیلات ختم

Image
  سندھ میں  31 جولائی کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یکم اگست سے  سکولوں کے نئے او قات کار جاری کر دئیے گئے۔    میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے پرائمری، سیکنڈری، ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نئے اوقات کار جاری کیے۔    پرائمری اسکول کی ٹائمنگ پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوگی،پہلی شفٹ پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ کے اوقات پیر سے ہفتہ تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوں گے۔

قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کر دی گئی

Image
  قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کر دی گئی ، پرافٹ ریٹ میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ،اکاؤنٹس اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کی گئی ہے،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ  اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی منافع کم ملے گا، پنشنرز بینیفٹ ، شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ اور شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بھی کر دیا گیا ہے ۔ سیونگ اکاؤنٹ پر موجودہ 9.50 فیصد شرح منافع برقرار رکھا گیا  ہے ، اس کے علاوہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے ، نئے پرافٹ ریٹ کا اطلاق 28 جولائی 2025 سے ہوگا۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 10.6 فیصد سے کم کرکے10.4 فیصد ، بہبود، پنشنرز اور شہدا فیملیز کیلئے شرح منافع 13.20 فیصد سے کم کرکے 12.96 فیصد کر دیا گیا ہے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 9 سال کا منافع 162 سے کم کرکے 161 فیصد کردیا گیاہے، دسویں سال شرح منافع  204 فیصد کے بجائے 200 فیصد منافع ملے گا۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے

Image
  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے جس میں ان کی چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں طرف سے سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا,چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا۔   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت روابط، اور مشترکہ جیو اسٹریٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خودمختاری، کثیرالجہتی تعاون اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔   چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے مزاحمت کی علامت اور خطے میں امن کا ضامن قرار دیا۔   عسکری سطح پر فی...

ڈاکٹر عدنان حیدر بوسٹن یونیورسٹی

Image
  ڈاکٹر عدنان حیدر بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے نئے ڈین مقرر بوسٹن، امریکہ: عالمی شہرت یافتہ ماہر صحت اور تجربہ کار محقق ڈاکٹر عدنان حیدر کو بوسٹن یونیورسٹی کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کا نیا ڈین مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری ایک جامع اور وسیع البنیاد قومی تلاش کے بعد عمل میں آئی ہے۔ وہ 15 اگست 2025 کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ڈاکٹری سفر کا آغاز پاکستان سے ڈاکٹر عدنان حیدر نے اپنا طبی سفر پاکستان کے معروف تعلیمی ادارے آغا خان یونیورسٹی سے 1990 میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر کے شروع کیا۔ بعدازاں، انہوں نے امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی سے 1993 میں ماسٹر آف پبلک ہیلتھ اور 1998 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ عالمی سطح پر صحت عامہ کے فروغ میں کردار ڈاکٹر حیدر نے گزشتہ 25 سالوں میں کئی براعظموں میں نچلے اور درمیانے آمدنی والے ممالک میں صحت عامہ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی تحقیق غیر متعدی امراض، چوٹوں، صحت پالیسی، اور ان کے اخلاقی پہلوؤں پر مرکوز رہی ہے۔ وہ اس میدان میں 400 سے زائد تحقیقی مضامین اور عالمی رپورٹس کے مصنف بھی ہیں۔ ملکن انسٹیٹی...

عالمی ادارہ صحت نے چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وبا

Image
  عالمی ادارہ صحت نے چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وبا پھوٹنے کا خطرہ ظاہرکرتے ہوئے خبردارکردیا۔  چکن گونیا ایک مچھر کے ذریعے پھیلنے والا وائرس ہے جو بخار اور شدید جوڑوں کے درد کا سبب بنتا ہے، اکثریہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے، بعض صورتوں میں یہ مہلک بھی ہو سکتا ہے۔ ’’اے ایف پی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے کہاہے کہ وہی ابتدائی علامات نظر آ رہی ہیں جو دو دہائی قبل ایک بڑے وبائی پھیلاؤ سے قبل دیکھی گئی تھیں، اور اس بار وہ ایسی صورتحال کو دہرانا نہیں چاہتے۔ ڈبلیو ایچ او کی ماہر ڈیانا روہاس الواریز کاکہناہےکہ چکن گونیا ایک ایسا مرض ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں لیکن یہ اب تک دنیا کے 119 ممالک میں پایا جاچکا ہے، جس سے 5.6 ارب افراد کو خطرہ لاحق ہے۔  2004 سے 2005 کے دوران چکن گونیا کی ایک بڑی وبا نے بحرِ ہند کے جزیروں کو متاثر کرنے کے بعد عالمی سطح پر نصف ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کی ماہر ڈیانا روہاس الواریز نے جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ آج ڈبلیو ایچ او کو وہی پیٹرن دوبارہ ابھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، 2025 کے آغاز سے ری یونین، مایو...

متحدہ عرب امارات نے بھی

Image
  متحدہ عرب امارات نے بھی افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ کر لیا ابوظہبی: پاکستان اور ایران کے بعد اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی اپنی سرزمین پر موجود افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں افغان مہاجرین کے حوالے سے کئی ممالک سخت فیصلے کر رہے ہیں۔ افغان شہریوں کو کب اور کیوں پناہ دی گئی؟ امریکی انخلا کے دوران، جب افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئی، تو ہزاروں افغان شہریوں نے ملک چھوڑنے کی کوشش کی۔ ان ہی دنوں میں امریکی حکومت کی درخواست پر متحدہ عرب امارات نے ہزاروں افغان باشندوں کو عارضی پناہ دی ۔ ان افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یو اے ای کے مختلف مراکز میں رکھا گیا تھا۔ ملک بدری کا آغاز ہو چکا ہے یو اے ای حکام کے مطابق، افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل 10 جولائی 2025 سے شروع ہو چکا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ان تمام افراد کو اب واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے ، اور اس حوالے سے امریکی حکومت کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے ۔ علاقائی تناظر میں اہم پیش رفت واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان اور ایران بھی ہزاروں...

لوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں جوڑے کے قتل کا نوٹس لے لیا،

Image
  بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں جوڑے کے قتل کا نوٹس لے لیا، عدالت عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کر لیا۔   چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے بانو ستک زئی اور احسان اللہ سمالانی کے قتل کا نوٹس لیکر اورایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کرلیا۔   دوسری جانب کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 13 اختر شاہ نے مقتولہ بانو ستک زئی کی قبر کشائی کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈیگاری میں مقتول خاتون کی قبر کشائی کی گئی ہے۔   علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں اب تک 20 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا جا چکا ہے۔   کوئٹہ پولیس نے ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ زیر دفعہ 302 ت پ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز 2025 –

Image
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز 2025 – مکمل شیڈول، میچ کی تفصیلات اور تازہ ترین خبریں پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین میچوں پر مشتمل ایک باہمی ٹی20 سیریز میں شرکت کرے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے آج اس سیریز کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ سیریز شائقین کرکٹ کے لیے ایک سنسنی خیز موقع ہو گی، خاص طور پر حالیہ مقابلے کے بعد جس میں پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو کلین سویپ کیا تھا۔ 📅 سیریز کا مکمل شیڈول: 16 جولائی 2025 – پاکستان ٹیم کی ڈھاکہ آمد 20 جولائی 2025 – پہلا ٹی20 میچ، شام 6 بجے (مقامی وقت) 22 جولائی 2025 – دوسرا ٹی20 میچ، شام 6 بجے 24 جولائی 2025 – تیسرا اور آخری ٹی20 میچ، شام 6 بجے تمام میچز شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ 🏏 گزشتہ سیریز کی جھلک: دونوں ٹیمیں حال ہی میں پاکستان میں مدِ مقابل آئی تھیں جہاں میزبان ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔ اس پس منظر میں بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر بدلہ لینے کا موقع ملے گا جبکہ پاکستان اپن...

3 کے ساتھ برطانیہ میں RIAT 2025

Image
  پاک فضائیہ کا JF-17 تھنڈر بلاک 3 کے ساتھ برطانیہ میں RIAT 2025 میں شاندار شرکت لندن: پاک فضائیہ (PAF) کا ایک اعلیٰ تربیت یافتہ دستہ جدید JF-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیاروں کے ساتھ برطانیہ پہنچ گیا ہے تاکہ دنیا کے سب سے بڑے فوجی فضائی شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) 2025 میں شرکت کر سکے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، "ایک دستہ جس میں جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارے اور C-130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہے، رائل ایئر فورس بیس فیئرفورڈ، برطانیہ میں کامیابی سے لینڈ کر چکا ہے۔" RIAT 2025 – دنیا کا سب سے بڑا فوجی فضائی شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) ہر سال دنیا بھر کی فضائی افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے، جہاں جدید جنگی طیارے، ایئر شو مظاہرے اور فوجی مشقیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ ایئر شو 18 جولائی سے 20 جولائی 2025 تک جاری رہے گا۔ RIAT کا مقصد نہ صرف جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے بلکہ یہ Royal Air Force Charitable Trust کو بھی مالی امداد فراہم کرتا ہے، جو برطانیہ میں نوجوانوں کی فضائی تربیت اور دیگر تعلیمی پروگرامز میں مدد فراہم ک...

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو بڑی قیمت چکانی پڑے گی:

Image
  ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو بڑی قیمت چکانی پڑے گی: آیت اللہ علی خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ کوئی فوجی حملہ کیا گیا، تو اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جوابی حملے میں اب تک صرف "ابتدائی طاقت" دکھائی ہے، جبکہ اصل قوت کا مظاہرہ ابھی باقی ہے۔ العُدید بیس پر حملہ صرف شروعات تھی سپریم لیڈر کا یہ سخت ردعمل ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ ایران نے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے "العُدید بیس" پر میزائل حملے کیے تھے۔ یہ بیس امریکا کا مشرق وسطیٰ میں سب سے اہم اور حساس اڈہ تصور کیا جاتا ہے۔ ایران نے یہ حملہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد کیا تھا، جس کے بعد خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے۔ ایران امریکا اور صہیونی حکومت کے خلاف متحد سرکاری ٹی وی پر نشر اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا: "ہماری قوم امریکا اور اس کی پالتو صہیونی حکومت کے مقابل ڈٹی ہوئی ہے، اور یہ ایک بڑی بات ہے۔ اگر دوبارہ کوئی حمل...

مری میں حالیہ بارشوں

Image
  مری میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیاحوں کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری سٹی ٹریفک پولیس مری نے حالیہ بارشوں اور متوقع سیاحتی رش کے پیش نظر سیاحوں اور مقامی شہریوں کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) مری وسیم اختر نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ بارش کے دوران مکمل طور پر متحرک رہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ ٹریفک سٹاف کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر سی ٹی او وسیم اختر نے ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔ ٹریفک اہلکاروں کو بارش کے دوران چھتری اور برساتی کے استعمال کا بھی مشورہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ دیگر شہریوں کی مدد بہتر انداز میں کر سکیں۔ شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر سٹی ٹریفک پولیس مری نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران اپنے بچوں کو نالوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر خطرناک مقامات سے دور رکھیں۔ پیدل سفر کرنے والے افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور گاڑیوں کی رفتار م...

ورلڈ چیمپئن شپ: 60

Image
  چھٹی IMMAF یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ: 60 ممالک کے 1000 سے زائد ایتھلیٹس 21 جولائی سے العین میں مقابلہ کریں گے العین،  چھٹی IMMAF یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے، جو 21 سے 27 جولائی تک العین میں منعقد ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یہ عالمی سطح کا ایونٹ العین شہر میں منعقد ہو رہا ہے۔ ریکارڈ شرکت: 1000 سے زائد کھلاڑی، 60 ممالک اس بار چیمپئن شپ میں 60 ممالک کے 1000 سے زائد نوجوان مرد و خواتین ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، جو کہ اس ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا نمبر ہے۔ اس شاندار شمولیت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی کھیلوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے ۔ نمایاں ممالک چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے اہم ممالک میں موجودہ چیمپئن یوکرین ، برطانیہ ، ازبکستان ، متحدہ عرب امارات اور آرمینیا شامل ہیں۔ ان ممالک کی موجودگی مقابلے کو مزید دلچسپ اور سخت بناتی ہے۔ UAE کی میزبانی: مسلسل چوتھا سال اگرچہ یہ چیمپئن شپ پہلی بار العین میں ہو رہی ہے، لیکن متحدہ عرب امارات مسلسل چوتھے سال اس عالمی مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے ، جو کہ اس کے کھیلوں کے شعبے ...

نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ اور گراس میٹرنگ کا نفاذ

Image
  نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ اور گراس میٹرنگ کا نفاذ پاور ڈویژن کے مطابق موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم سے قومی خزانے پر 103 ارب روپے کا بوجھ پڑا۔ اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے نئی پالیسی میں گراس میٹرنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے تحت گھریلو صارفین 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی بیچتے تھے، جو اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پرانے اور نئے صارفین کے لیے مختلف نرخ نئی پالیسی کے مطابق صرف نئے سولر صارفین پر نئی شرح لاگو ہوگی۔ پرانے صارفین 27 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرتے رہیں گے۔ آئندہ بجلی کی جو بھی قیمت مقرر ہوگی، واپسی نرخ اس کا ایک تہائی ہوگا۔ گراس میٹرنگ کے اثرات نئی پالیسی کے تحت حکومت کا مقصد 8,500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنا ہے۔ اس اقدام سے قومی توانائی پالیسی میں بہتری آئے گی اور توانائی کے شعبے میں مالی استحکام حاصل ہوگا۔ تاہم، نئی شرح پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس سے سولر پینل کی مقبولیت اور تنصیب کی شرح متاثر ہو سکتی ہے۔ اہم نکات: نیٹ میٹرنگ ختم، گراس میٹرنگ نافذ بجلی واپسی نرخ 11.33 روپے فی یونٹ مقرر پرانے صارفین 27 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرتے...

شناختی کارڈ بنوانے کیلئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہے

Image
  پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کیلئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہے، والدین یا بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ، لے پالک یا لاوارث ہونے کی صورت میں قانونی سرپرست اور سرپرستی کا قانونی ثبوت، ب فارم یا یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ بچے کا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ یا نیچر لائزیشن سٹیزن شپ سرٹیفکیٹ،پہلے ٹوکن حاصل کریں، اپنی باری آنے پر کاؤنٹر پر جا کے بائیو میٹرک تصدیق کروائیں، والدین یا بہن، بھائیوں میں سے کسی ایک کی بائیو میٹرک تصدیق کرائیں۔    اپنے کوائف درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں، درج کروائے گئے تمام کوائف چیک کریں اگر کوئی غلطی ہے تو فوراً درست کرائیں، فارم کی تصدیق ہوگی، اس کے لئے والدین یا بہن بھائیوں میں سے کسی ایک کی بائیو میٹرک تصدیق کرائیں۔   بصورت دیگر نادرا درخواست فارم گزیٹیڈ آفیسر یا عوامی نمائندے سے تصدیق کرائیں، قانونی سرپرست والے کیس کی صورت میں نادرا درخواست فارم گزیٹڈ آفیسریا عوامی نمائندے سے تصدیق کرنا لازم ہے اور ساتھ قومی شناختی کارڈ کا حامل ایک گواہ بمعہ نادرا کا وضع کردہ حلف نامہ ’بی‘ پیش کرنا ضروری ہے،...

کراچی: جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

Image
  جمشید کوارٹر کے علاقے پیٹل پاڑہ میں جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔   جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ دلاور ولد دوست محمد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں مقتول کو اس کے بھائی نے جہانگیر نے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا ہے جو کہ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے ما رہی ہے۔

خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب

Image
  خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب  مکہ مکرمہ میں واقع مقدس خانہ کعبہ کو روایتی انداز میں آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دے دیا گیا۔ اس روح پرور اور مقدس تقریب میں شاہی خاندان کے اہم ارکان سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ غسلِ کعبہ کی یہ تقریب اسلامی روایات کے مطابق ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جو سنت نبوی ﷺ کی پیروی میں انجام دی جاتی ہے۔ غسل کعبہ: آب زم زم اور عرق گلاب کا استعمال خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دینے کے لیے 40 لیٹر آبِ زم زم اور عرقِ گلاب کا استعمال کیا گیا۔ اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو مکمل طور پر صاف کیا گیا اور بعد ازاں بیت اللہ کو خالص عود اور دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔ اس روحانی لمحے نے ہر دل کو جذبہ ایمانی سے لبریز کر دیا۔ تقریب کا آغاز نماز فجر کے بعد یہ مبارک تقریب نمازِ فجر کے بعد شروع ہوئی، جس میں شرکاء نے بیت اللہ کے تقدس اور روحانی مقام کے مطابق ادب و احترام کے ساتھ شرکت کی۔ خانہ کعبہ کی صفائی اور خوشبوؤں سے معطر کرنے کی یہ روایت اسلامی تاریخ کا ایک لازمی جزو ہے۔ سنت نبوی ﷺ کی پیروی غسل کعبہ ک...

تحریک انصاف کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔

Image
  تحریک انصاف کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حتمی پلان چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کی سفارشات کے بعد مرتب کیا گیاہے،پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی بجائے ہر صوبائی حلقے میں احتجاج کا فیصلہ  کیاہے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج ایم پی اے لیڈ کرے گا جبکہ مقامی قیادت اور ایم این اے اسے سپورٹ کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے بھی حتمی پلان کی منظوری دے دی ہے،سیاسی کمیٹی نے تمام تر قیادت اور ایم پی ایز کو مقامی سطح پر متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق پانچ اگست تک بھر پور تیاریاں کی جائیں  گی اورپانچ اگست کو بانی تحریک انصاف کا حکم ملتے ہی بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ دبئی:

Image
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ دبئی: گورننس اور جدید اصلاحات کے تبادلے کا تاریخی موقع پاکستانی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اس وقت دبئی میں موجود ہے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے گورننس ماڈلز اور عوامی شعبے میں جدید اصلاحات سے سیکھنے کے لیے دو روزہ تجرباتی تبادلہ پروگرام میں شرکت کر رہا ہے۔ یہ پروگرام 8 اور 9 جولائی کو منعقد ہو رہا ہے، جس میں مختلف اماراتی وزارتوں اور حکام کے ساتھ بامقصد سیشنز شامل ہیں۔ پروگرام کے مقاصد اور توجہ کے نکات یہ تجرباتی پروگرام خاص طور پر عوامی خدمات کی فراہمی، مسابقت، اور ادارہ جاتی اصلاحات پر مرکوز ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سرکاری شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ سفیر پاکستان کی اہم ملاقات دورے کے دوران پاکستان کے سفیر، فیصل نیاز ترمذی نے یو اے ای کے نائب وزیر برائے کابینہ امور، عبداللہ ناصر لوتاہ سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے گورننس، اصلاحات، اور ڈیجیٹل پبلک سروسز کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر پاکستان نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے ...

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبد الستار بچانی 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Image
  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبد الستار بچانی 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبد الستار بچانی طویل علالت کے بعد 78 سال کی عمر میں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم گزشتہ کئی روز سے زیرِ علاج تھے۔ مرحوم عبد الستار بچانی کا شمار پیپلز پارٹی کے وفادار اور دیرینہ سیاسی کارکنوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے پارٹی کے لیے کئی دہائیوں پر محیط خدمات انجام دیں اور سندھ کی سیاست میں اپنا ایک الگ مقام بنایا۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا خراجِ عقیدت عبد الستار بچانی کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے کئی مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے ان کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبد الستار بچانی جیسے مخلص رہنما کا خلا کبھی پُر نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی جدوجہد، اصول پسندی اور پارٹی سے وابستگی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ سیاسی حلقوں میں غم کی فضا عبد الستار بچانی کے انتقال کی خبر سے سندھ بھر ک...

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Image
  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات، جناب فیصل نیاز ترمذی، اور یو اے ای کے وزیر برائے انسانی وسائل و امارات کاری اور وزیر اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق، عزت مآب ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان الاوار کے درمیان ایک اہم ملاقات میں ہوا۔ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں شراکت داری کا فروغ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جاری تعاون کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لیے ایسے اقدامات پر غور کیا جو دونوں ممالک کے طلباء، تعلیمی اداروں اور پیشہ ور افراد کے لیے سودمند ثابت ہوں۔ بات چیت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور یو اے ای باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کا کردار اور امارات کی معاونت سفیر فیصل ترمذی نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو اجاگر کیا اور یو اے...

کراچی: لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت زمین بوس،

Image
  کراچی: لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت زمین بوس، 5 افراد جاں بحق، 30 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ کراچی کے مصروف علاقے لی مارکیٹ میں واقع ایک رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ 25 سے 30 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق گرنے والی عمارت 6 منزلہ تھی، جس میں تقریباً 20 کے قریب فلیٹ موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرین کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے، تاہم گلیوں کی تنگی کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے ایک شخص نے ٹیلی فون کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ اور ریسکیو ٹیموں سے رابطہ کیا اور مدد کی اپیل کی، جس کے بعد اس کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ میونسپل کمشنر لیاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی چھٹی منزل سمیت کل 6 منزلوں پر مشتمل تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں عمارتوں کی...

جنوبی وزیرستان اپر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر

Image
  جنوبی وزیرستان اپر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مکمل کرفیو نافذ جنوبی وزیرستان (اپر) میں سیکیورٹی خدشات کے باعث 3 جولائی 2025 کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دوران تمام تحصیلوں میں شہریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ متاثرہ علاقے اور بند راستے کرفیو کے تحت تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی کے تمام روٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک بھی آمدورفت کی اجازت نہیں ہو گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ مزید پابندیاں عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی جانے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں صرف شناختی کارڈ اور ضروری دستاویزات کے ساتھ محدود سفر کی اجازت ہو گی۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھنے کی صورت میں اپنی گاڑی کو کم از کم 100 میٹر دور کھڑا کریں۔ سیکیورٹی خ...

ایشیا کپ 2025:

Image
  ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میدان میں کتنی بار ٹکراؤ ہوگا؟ شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر! ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے اور سب کی نظریں اس اہم سوال پر ہیں کہ کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی ٹاکرا ایک بار ہوگا یا شائقین کو مزید سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے؟ ایشیا کرکٹ کونسل (ACC) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اس سال کا ایشیا کپ ایک روزہ (ODI) فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، اور اس بار میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔ خوشی کی خبر یہ ہے کہ بھارت نے اس بار مکمل اسکواڈ کے ساتھ پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جو کہ پاک-بھارت کرکٹ تعلقات میں ایک مثبت قدم مانا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کم از کم دو ممکنہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے: پہلا گروپ اسٹیج میں اور دوسرا اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک پہنچیں تو فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔ اس ممکنہ فائنل نے کرکٹ فینز کو بے حد پرجوش کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں 40 اوورز کے ایک تجویز کردہ فارمیٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی بھی تصدیق کی ہے جس میں بھارت کی شرکت نے خطے میں کرکٹ س...

چین میں پاکستانی نٹ وئیر کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ

Image
  چین میں پاکستانی نٹ وئیر کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ – پاکستانی ملبوسات کی مانگ میں تیزی پاکستان کی نٹ اور کروشیہ ملبوسات کی برآمدات ، جن میں جرسی، پلوور، کارڈیگن اور ویسٹ کوٹ شامل ہیں، سال 2025 کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 11 فیصد اضافہ کے ساتھ $4.30 ملین تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال اسی مدت میں $3.87 ملین تھیں۔ یہ اعداد و شمار چائنا کسٹمز کے تازہ ترین ڈیٹا سے حاصل کیے گئے ہیں۔ چائنا میں پاکستانی گارمنٹس کی بڑھتی مانگ یہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان نے چین کی مسابقتی ملبوسات مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کیا ہے، خصوصاً درمیانے درجے کی ونٹر ویئر مصنوعات میں۔ پاکستانی برآمد کنندگان نے کاپٹن-بلینڈڈ نٹ وئیر میں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا ہے اور چینی معیار و سرٹیفیکیشن کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا ہے۔ لاہور کے معروف تجارتی ماہر محمد اظہر کے مطابق: "پاکستانی ایکسپورٹرز نے جدید ڈائنگ اور فنشنگ ٹیکنیکس اپنا کر چینی صارفین کی ترجیحات کو بہتر طور پر سمجھا ہے، جو آرام دہ اور پائیدار ونٹر کپڑوں کو ترجیح دیتے ہیں۔" چینی صوبے پاکستانی ملبوسات کے بڑے...