قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کر دی گئی
قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کر دی گئی ، پرافٹ ریٹ میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ،اکاؤنٹس اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کی گئی ہے،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی منافع کم ملے گا، پنشنرز بینیفٹ ، شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ اور شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بھی کر دیا گیا ہے ۔
سیونگ اکاؤنٹ پر موجودہ 9.50 فیصد شرح منافع برقرار رکھا گیا ہے ، اس کے علاوہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے ، نئے پرافٹ ریٹ کا اطلاق 28 جولائی 2025 سے ہوگا۔
سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 10.6 فیصد سے کم کرکے10.4 فیصد ، بہبود، پنشنرز اور شہدا فیملیز کیلئے شرح منافع 13.20 فیصد سے کم کرکے 12.96 فیصد کر دیا گیا ہے
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 9 سال کا منافع 162 سے کم کرکے 161 فیصد کردیا گیاہے، دسویں سال شرح منافع 204 فیصد کے بجائے 200 فیصد منافع ملے گا۔

Comments
Post a Comment