دہلی پولیس کی کارروائی: پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش تک پھیلا اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب
دہلی پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے منسلک بین الاقوامی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران ۱۰ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ۲۱ جدید ترین آتشیں اسلحے اور ۲۰۰ سے زائد کارتوس برآمد ہوئے ہیں ۔ یہ نیٹ ورک نہ صرف شمالی ہندوستان میں سرگرم جرائم پیشہ گروہوں کو اسلحہ فراہم کر رہا تھا بلکہ اس کے بین الاقوامی کنیکشنز نے جنوبی ایشیا میں کراس بارڈر کرائم کی نئی تعریف پیش کی ہے۔ اسلحہ کیسے پہنچتا تھا انڈیا تک؟ تحقیقات کے مطابق یہ ماڈیول پاکستان سے اسلحہ حاصل کرتا تھا ، جسے بعد میں نیپال بھیجا جاتا تھا۔ یہاں اسلحہ کو پرزہ پرزہ کر کے سکریپ (کباڑ) میں چھپایا جاتا اور پھر بطور درآمدی سامان انڈیا کی سرحد میں داخل کیا جاتا۔ نیپال میں دوبارہ اسمبل کرنے کے بعد یہ اسلحہ پوریانی دلی (پرانی دلی) کے تنگ و تاریک راستوں سے ہوتا ہوا دہلی این سی آر اور دیگر ریاستوں میں جرائم پیشہ گروہوں تک پہنچایا جاتا تھا ۔ پولیس حکام کے مطابق یہ پورا نظام انتہائی منظم اور خفیہ تھا۔ اسمگلرز انکرپٹڈ میسجنگ ایپس اور کالز کا استعمال کرتے تھے جبکہ شناخت چھپانے کے لیے وہ بار ب...