Posts

Showing posts from November, 2025

پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں

Image
 پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں، محروم طبقات، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں کی آواز بنتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام سے شہید بینظر بھٹو تک پیپلز پارٹی نے تاریخی جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:دوران پرواز طیارے ٹکرا گئے  چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے عوام کو بااختیار بنانے کے لیے آواز بلند کی اور شہید بی بی نے جمہوریت کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کی قیادت میں پاکستان نے بے مثال کامیابیوں کا دور دیکھا، صدر آصف زرداری کی زیر قیادت آئین کی بحالی اور تاریخی 18ویں ترمیم منظور ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے نظریے کی بنیاد عوام کی خدمت ہے، جب تک عدم مساوات، ناانصافی اور غربت موجود ہے، پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی ثابت قدمی اور جذبے نے جمہوریت کے پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج یومِ تا...

یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے اپنے انتہائی

Image
 یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے اپنے انتہائی مقبول A320 فیملی کے تقریباً 6,000 طیاروں کی فوری مرمت کا حکم جاری کردیا، جو عالمی بیڑے کے نصف سے زیادہ حصہ بنتے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں سال کے مصروف ترین سفری ہفتے کے دوران بڑی تعداد میں پروازوں کی روانگی متوقع ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایئربس کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق زیادہ تر طیاروں میں سافٹ ویئر کو پرانی محفوظ ورژن پر واپس لانا ہوگا، یہ مرمت اگرچہ سادہ ہے اور تقریباً 2 گھنٹے میں مکمل ہوسکتی ہے، مگر جب تک اسے نافذ نہیں کیا جاتا، طیارے تجارتی پروازیں نہیں چلا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی

Image
 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور این اے 129 لاہور سے محمد نعمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ این اے 143 سے محمد طفیل، این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 96 فیصل آباد کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے جہاں سے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے ہیں تاہم نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات اور چیئرمین

Image
 وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں مملکت نے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔

Image
 وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔

پاکستان اور جرمنی نے دفاع، سیاسی امور، معیشت

Image
 پاکستان اور جرمنی نے دفاع، سیاسی امور، معیشت، تجارت و سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے برسلز میں چوتھے ای یو انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ یواخِم واڈی فول کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے جرمنی کی جانب سے 2025-26 کے لیے 114 ملین یورو کی فراہمی پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا، یہ معاونت ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی کے شعبے میں منتقلی، پائیدار اقتصادی ترقی، ووکیشنل ٹریننگ اور سماجی تحفظ جیسے اہم شعبوں پر مرکوز ہے۔

صدرٹرمپ نے سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے

Image
 صدرٹرمپ نے سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ350فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے روکی۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے کہا جنگ نہیں روکیں گے تو میں ٹیرف لگاؤ ں گا اور امریکا کے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ آپ ایسا نہیں کرسکتے جس پر میں نے کہا میں کرنے لگا ہوں ، میں ایٹمی ہتھیار چلانے نہیں دوں گا جس سے لاکھوں لوگ مارے جائیں اور نیوکلیئر ڈسٹ لاس اینجیلس کے اوپر اڑ رہی ہو ۔ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے یہ پیغام دیا کہ اگر جنگ نہیں کریں گے تو اچھا تجارتی معاہدہ کرلیں گے جس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے فون کر کے کہاکہ وہ جنگ میں نہیں جارہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کیلئے

Image
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کیلئے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دیدی، سعودی عرب کے ساتھ توانائی، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط کردیے گیے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پراتفاق ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعدسعودی عرب کےلیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دیدی جس کے تحت سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے، سعودی عرب امریکا سےتقریبا 300 ٹینک بھی خریدے گا۔ امریکا اور سعودی عرب نے کریٹیکل منرلز فریم ورک پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت اہم معدنیات کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے تعاون مزید گہرا کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہ

Image
 وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے لہذا ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا بڑھتی آبادی مسائل کو جنم دیتی ہے۔ ہمیں آبادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے۔ محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس

Image
 خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ⁠پولیس کو عوام کی بھر پور امداد حاصل رہی، ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں آپریشن جاری رہا۔ کامیاب آپریشن میں اب تک 5 خوارج ہلاک کردیے گئے جب کہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی

Image
 سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب آئینی عدالت کا جج بننے سے معذرت کی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کیلئے جسٹس مسرت ہلالی کا نام زیر غور آیا، جسٹس مسرت ہلالی نےآئینی عدالت کےجج کےطورپروفاقی آئینی عدالت نہ جانےکا اظہارکیا، جسٹس مسرت ہلالی کا بینچ گزشتہ دنوں خرابی صحت کے سبب ڈی لسٹ ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف لیا ۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

Image
 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جمہوریت چلے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے بھرپور احتجاج کیا اور ایوان میں بھی احتجاج کریں گے، اگر ترمیم کرنی بھی ہے تو اداروں کی آزادی اور لوگوں کی مرضی سے ہو۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے۔

سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مینجرز

Image
 سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مینجرز، پی سی بی کے سی او او سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے سری لنکن ہائی کمشنر کو سری لنکا کرکٹ ٹیم کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے اسٹیٹ گیسٹ ہیں، اور ان کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری

Image
 پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دے دیا،پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم چوتھے اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئےجس کے بعد 18 ویں اوور میں فخر زمان بھی 55 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ گرین شرٹس کی تیسری وکٹ 76 رنز پر گری،محمد رضوان 5 رنز بناکر پویلین لوٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم بھی 29 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے،حسین طلعت اور سلمان علی آغا نے شاندار شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا سکور 233 رنز تک پہنچایا،پھر حسین طلعت 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

حکومت کو آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت

Image
 حکومت کو آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کے لیے سینیٹ میں 64 جبکہ قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار ہیں۔ سینیٹ کے 96 رکنی ایوان میں حکمران اتحاد میں پیپلزپارٹی 26 ووٹوں کے ساتھ سرفہرست، مسلم لیگ ن 21 ووٹوں کے ساتھ دوسری بڑی حکومتی جماعت ہے، ایم کیو ایم اور اے این پی کے 3،3 ارکان موجود ہیں۔ نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ق اور 6 آزاد ارکان بھی حکومت کے ساتھ ہیں، حکمران اتحاد کو مجموعی طور پر 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے 22، جے یو آئی کے 7، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کا ایک ایک سینیٹر اپوزیشن کا حصہ ہے، سینیٹ میں اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 31 بنتی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امت

Image
 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امت نے عالم اسلام کے خلاف متحد ہو کر لڑائی نہ لڑی تو پھر ہم سب کی حالت بھی غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہو گی۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نےکہاکہ آج علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے، علامہ اقبالؒ کا کلام ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا، بدقسمتی سے ہم علامہ اقبال کا پیغام بھلا بیٹھے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امت اس وقت بھٹکی ہوئی ہے، غزہ سے کشمیر تک ظلم ہو رہا ہے، اللہ تعالی ہمیں ہمت اور طاقت دے کہ ہم مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں، مظلوموں کے کیلئے آواز بلند کر سکیں اور لڑ سکیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی

Image
 وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے لیے جلدی میں نہیں ہے اور اس معاملے پر گزشتہ 2 ہفتوں سے میڈیا میں بات ہو رہی ہے۔ وزیردفاع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کی منظوری آج کابینہ نے دے دی ہے جس کے بعد اسے قائمہ کمیٹی کو ریفر کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ کل پارلیمنٹ میں اس پر بحث بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس ترمیم کے حوالے سے اپنے تمام اتحادی جماعتوں، جن میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق شامل ہیں، کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ باقاعدہ مشاورت کی ہے، اور اب اس معاملے میں کوئی راز کی بات نہیں رہی کیونکہ یہ میڈیا اور عوام میں بھی واضح ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اس معاملے میں رابطہ کیا گیا یا نہیں کیا گیا، تاہم ان کے خیال میں ایسے اہم معاملات میں رابطہ ضرور ہونا چاہیے۔

ترکی کے شہر استنبول میں جار

Image
 ترکی کے شہر استنبول میں جاری پاک افغان مذاکرات میں پاکستان نے سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس شواہد اور منطقی مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دئیے ہیں۔ ثالثوں نے پاکستان کے پیش کردہ مؤقف کی مکمل تائید کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے مطالبات شواہد اور بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق ہیں۔ ذرائع کے مطابق ثالث افغان طالبان وفد کے ساتھ پاکستان کے ہر نکتے پر تفصیلی اور نکتہ وار گفتگو کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق مذاکرات کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات

Image
 پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کے مطابق کل بروز جمعرات استنبول میں ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان کے کسی سینئیر وزیر کے استنبول جانے کی صورت میں وزیردفاع خواجہ آصف استنبول جا سکتے ہیں، افغان وفد کو دیکھ کر پاکستانی وفد کی قیادت کا فیصلہ ہوجائے گا- یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ، مالکان پیسے دیئے بغیر غائب ذرائع نے کہا کہ قومی سلامتی مشیر وفد میں شامل ہونگے، پاکستانی وفد افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گردی بند کرانے کا مطالبہ دہرائے گا۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات

Image
 سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن یکم نومبر کی رات کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگر ہلاک ہو گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار، 72 گھنٹے اہم آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزن آپریشن جاری ہے۔ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ قومی عزم ہے۔

بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی

Image
 بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ فائرنگ کاواقعہ بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں پیش آیاجہاں دہشت گردوں نے ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ کردی،دہشت گردوں کی فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے لیکن ڈی پی او وقار حملے میں محفوظ رہے۔

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن

Image
 صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس موقع پر اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور اُن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔

طورخم سرحدی گزرگاہ غیرقانونی رہائش پذیرافغان

Image
 طورخم سرحدی گزرگاہ غیرقانونی رہائش پذیرافغان شہریوں کی بے دخلی کے لیے 20 روز بعد کھول دی گئی۔ سینکڑوں افغان پناہ گزین اپنے وطن جانے کے لیے طورخم سرحد پہنچ گئے تاہم طورخم سرحد سے تجارت اور پیدل آمدورفت بدستوربند رہے گی۔ ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کو ملک میں رہائش پذیر غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس وقت سینکڑوں افغان پناہ گزیں طورخم امیگریشن سینٹر پہنچ گئے ہیں اور امیگریشن عملہ ضروری کارروائی کے بعد انہیں آفغانستان جانے کی اجازت دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مجھے کیوں ٹیم سے نکالا گیا؟ سٹار قومی کرکٹر نے بتا دیا ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کا کہنا ہے کہ سرحدی گزرگاہ تجارت اور پیدل آمدورفت کےلیے بدستور تاحکم ثانی بند رہے گی، 11 اکتوبر کو پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصرخان آفریدی کے مطابق 8 اکتوبر تک 6 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی افغان شہریوں کو طورخم کے راستے ملک بدر کیا چا چکا ہے۔