Posts

Showing posts from February, 2026

کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے

  ایران کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پرنس سلطان ائیر بیس امریکی فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنس سلطان ائیر بیس پر امریکی جاسوس طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحرین میں بھی امریکی ففتھ فلیٹ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔  دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھی بجلی کے نظام کو نشانہ بنائیں گے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کسی بھی خطرے کا جواب اسی سطح پر دیا جائے گا، ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو اسرائیلی بجلی گھر سمیت امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے۔
Image
ایران کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پرنس سلطان ائیر بیس امریکی فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنس سلطان ائیر بیس پر امریکی جاسوس طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحرین میں بھی امریکی ففتھ فلیٹ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔  دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھی بجلی کے نظام کو نشانہ بنائیں گے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کسی بھی خطرے کا جواب اسی سطح پر دیا جائے گا، ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو اسرائیلی بجلی گھر سمیت امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے۔  T

یونان پاکستانیوں کے لئے ورک ویزا کی تعداد بڑھائے

Image
 یونان پاکستانیوں کے لئے ورک ویزا کی تعداد بڑھائے گا۔ پاکستان اور یونان نے قانونی مائیگریشن کی حوصلہ افزائی اور غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں ملک غیر قانونی امیگرنٹس کو روکنے کے لئے مل کر اقدامات کریں گے۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں یونان کے مائیگریشن اور سیاسی پناہ کے وزیر اتھاناسیس پلیورس اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون کے لئے اہم فیصلے ہوئے۔ اس ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے ذمہ دار رہنماؤں نے قانونی مائیگریشن کے فروغ کیلئے باہمی اشتراک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ محسن نقوی نے یونان کے امیگریشن کے وزیر اتھاناسیس پلیورس کو اس بات پر قائل کیا کہ قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لئے یونان پاکستانیوں کے لئے ورک ویزا کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ اس ملاقات میں پاکستان اور یونان کے درمیان 2 برس سے زیر التوا مائیگریشن تعاون معاہدہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یہ اہم فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور یونان کے درمیان ب...

سری لنکا کے شہر بالا گولا میں آج شام پاکستان

Image
 سری لنکا کے شہر بالا گولا میں آج شام پاکستان اور انگلینڈ ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کا میچ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔ پاکستان نے پاور پلے کے چھ اوورز مین دو وکٹیں گنوا کر 46 رنز بنا لئے۔ گرین شرٹس کی تیسری وکٹ 11 ویں اوور مین گری جب بابر اعظم جیمز اوور ٹن کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے۔ تب پاکستان کا مجموعہ 73 رنز تھا۔ 12 اوورز کے خاتمہ پر پاکستان کے رنز ہیں۔ پاکستان نے پہلے اوور میں پانچ رنز بنائے۔ دوسرے اوور میں پاکستان کا مجموعہ 14رنز ہو گیا۔ تیسرے اوور کی پہلی بال پر صائم ایوب جوفرا آرچر کو اونچا شاٹ مر کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکت سلمان علی آغا کی گری۔ وہ چوتھے اوور کی تیسری بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دہشت گرد سلیم

Image
 سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دہشت گرد سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کے بیانیے کے پیچھے چھپی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی بے نقاب ہو گئی۔ 31جنوری کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملوں میں لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل سلیم بلوچ بھی ملوث تھا، فتنہ الہندوستان اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سلیم بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، فتنہ الہندوستان کا سرغنہ سلیم بلوچ بلوچستان میں حالیہ حملوں میں سکیورٹی فورسز سے لڑتے ہوئے تربت میں جہنم واصل ہوا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہرنگ لانگو اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دہشت گرد سلیم بلوچ کو لاپتہ قرار دیگر پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے، یہ پہلا موقع نہیں جب بلوچ یکجہتی کمیٹی، ماہ رنگ لانگو اور دیگر نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں لاپتہ افراد کا پروپیگنڈا کرتی رہی ہیں۔
Image
  واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس میں گزشتہ برسوں کے دوران درجنوں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا۔ درحقیقت میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں اتنے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں کہ ان میں سے متعدد کا صارفین کو علم ہی نہیں ہوپاتا یا وہ اس پر توجہ مرکوز نہیں کرتے،واٹس ایپ کی ایسی ہی چند حالیہ ٹِرکس کے بارے میں جانیں جو اس پلیٹ فارم میں آپ کے بہت زیادہ کام آسکتی ہیں   مخصوص صارفین کے لیے مختلف نوٹیفکیشن سیٹ کرنا جی ہاں آپ واتس ایپ میں مخصوص افراد کے لیے مختلف نوٹیفکیشنز سیٹ کرسکتے ہیں،واٹس ایپ کی جانب سے کسٹمائز نوٹیفکیشن ٹونز کا آپشن فیورٹ کانٹیکٹس کے لیے دیا ہے، یعنی وہ افراد جن سے آپ زیادہ بات کرتے ہیں یا جن کو فوری جواب دینے کی ضرورت ہوتی ہے،آئی فونز میں اس کے لیے اس فرد کی چیٹ اوپن کرکے کانٹیکٹ نیم پر کلک کرکے مزید فیچرز میں جائیں اور وہاں نیچے اسکرول کرکے نوٹیفکیشنز، الرٹ ٹون اور اپنی پسند کے ساؤنڈ کا انتخاب کرلیں،اینڈرائیڈ فون میں بھی یہی طریقہ کار کام کرتا ہے بس وہاں الرٹ ٹون کی جگہ نوٹیفکیشن ٹون کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ G

پی ٹی آئی کے اتحادی، سنی اتحاد کونسل

Image
 پی ٹی آئی کے اتحادی، سنی اتحاد کونسل کے لیڈر صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ نے شدید بحث چھیڑ دی۔ صاحبزادہ حامد رضا کے نام سے ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں شکایت کی گئی کہ حامد رضا کو جیل میں 111 دن ہو گئے لیکن پی ٹی آئی کا کوئی رہنما ان سے ملاقات کرنے کے لئے جیل نہین گیا۔ اس پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی اور کئی اطراف سے لوگ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے لگے کہ وہ صرف اپنے بانی کے متعلق سوچتے ہیں اور ان کی "سیاست" "بانی سنٹرڈ" ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی شکایت پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے گہرے

Image
 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے گہرے بادل چھا گئےاورسال 2026 کی سب سے بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال 2026 کی سب سے بڑی مندی کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 1 دن میں 7 نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھااورہنڈریڈ انڈیکس میں 7205 پوائنٹس گر گئے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 7205 پوائنٹس گرنے کے بعد171647 کی سطح پر آگیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا

Image
 پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ چار،پانچ دن سے کچھ سیاسی چیزیں چل رہی ہیں، بانی کی آنکھوں والے مسئلے پر پروپیگنڈا کیا گیا، کہا گیا بانی کی 85فیصد بینائی چلی گئی ہے، کسی نے کہا بانی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ محسن نقوی نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھا، ہم پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے، ہم نے کلیئر کیا تھا کہ کوئی بھی قیدی ہو آئین وقانون کے مطابق علاج دیں گے، ہم نے کہا تھا ایک اپنے ڈاکٹر کا نام بھی دے دیں، پی ٹی آئی نے کہا ڈاکٹر نہیں خاندان کا ایک فرد کارروائی میں ڈال لیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں چیزیں ہوگئیں تو کہا گیا بانی کو ایک ہفتے کیلئے ہسپتال منتقل کرادیں، ہم نے کہا ڈاکٹرز کی ہدایات پر بانی کو دوہفتے کیلئے بھی اسپتال منتقل کردیں گے، آئی اسپیشلسٹ نے ساڑھے3بجے بانی کاچیک اپ کیا، ہم نے سرکاری اورپرائیویٹ بہترین ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، ان کےسیاسی رہنماؤں نے کہا ہم بانی کے علاج ومعالجے سے مطمئن ہیں۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر شعبے

Image
 وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بہتری لانا ہماری ذمے داری ہے، گزشتہ 3 سال میں خسارے کم ہوئے ہیں، مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کچھ کمپنیوں کے منافع میں کمی واقع ہوئی ہے، ہم نے اداروں کی گورننس بہتر کی ہے، اداروں میں لگنے والے چیئرپرسن یا چیئرمین کا تعلق پرائیویٹ اداروں سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ ایسے ادارے تھے جن کو بند کر دیا ہے یا بند کرنے جا رہے ہیں، بند کیے جانے والے اداروں کے ملازمین کو پیکیج دیے گئے ہیں، مسلسل خسارے کا شکار اداروں کو بند کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پولیس کانسٹیبل کو شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، نوکری سے برطرف وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پرائیویٹائزیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں، قومی ایئر لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی شفافیت سے نج کاری کی گئی، وزیرِ اعظم کی ہدایت ہے کہ نج کاری کے عمل کو شفافیت کے ساتھ آگے لے جایا جائے گا۔

حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے

Image
 حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے 2 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے لیے میڈیکل پینل تشکیل دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹرندیم قریشی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال کی نئے آئی سی

Image
 مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال کی نئے آئی سی یو کا بھی افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 10- ہزار سرجری مکمل ہونے پر خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں مریم نواز مریض بچوں کے ساتھ بیٹھیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، الحمدللہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پاکستان بھر سے آنیوالے دس ہزار سے زائد بچوں کی مفت سرجری پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری کے تحت سب زیادہ خیبر پختونخوا کے 425 بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی گئی۔ آزاد جموں و کشمیر کے 250, فیڈرل کے 107, گلگت بلتستان کے 34, بلوچستان کے 28 اور سندھ کے 27 بچوں کی فری ہارٹ سرجری کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہارٹ سرجری کے مریض بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلی پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے بتایا، وزیراعلی پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام تحت اب تک 10331 بچوں کی سرجری ہوچکی ہے ۔ وائس چانسلر مسعود صادق نے وزیراعلی پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر بریفنگ...

بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم

Image
 بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے6بجے شروع ہونے والی پولنگ سہ پہر ساڑھے3بجے اختتام پذیر ہوئی(مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 4:30 بجے تک جاری رہی) پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹر حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل، ووٹوں کی گنتی کچھ دیر بعد شروع ہوگی۔ پارلیمنٹ کی 300 نشستوں میں سے 299 پر براہ راست انتخابات میں جماعت اسلامی اور بی این پی میں سخت مقابلہ،الیکشن میں 50سیاسی جماعتوں کے 2ہزار سےزائد امیدوار میدان میں ہیں،جب کہ 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کے دوران عوام سے حالیہ قانون سازی کی حمایت یا مخالفت پر رائے کیلئے ریفرنڈم بھی کیاگیا۔

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

Image
 کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان و استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایف سی کےنوجوان دفاع وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ،مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں ۔ مریم نواز نے کہا کہ وقت آگیا کہ سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہا جائے، کوئی گرے ایریا سیاسی قیادت اور عوام کے دماغ میں نہیں ہونا چاہیے،جو پاکستان کو کمزور کرتا ہے چاہے وہ اندر ہو یا باہر، پاکستان کا دوست نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے،ہمیں مضبوطی کے ساتھ ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنا ہے،بلوچستان کا امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عاصم اسلم کی عدالت

Image
 جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عاصم اسلم کی عدالت میں گل پلازہ سانحے سے متعلق سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی، جب کیس کے 4 عینی شاہدین نے اپنا سیکشن 164 کا بیان قلمبند کرایا۔ عدالت نے گواہان کے بیانات کو کیس کے دیڈیٹس کیس کے عینی شاہدین میں 3 دکاندار اور ایک 13 سالہ طالب علم شامل ہیں، 13 سالہ گواہ آریان نے عدالت میں بتایا کہ 17 جنوری کو وہ حظیفہ کو الوداع کہنے گئے، جو اپنے والد کی دکان پر بیٹھا تھا اور ماچس سے کھیل رہا تھا۔ آریان کے مطابق حظیفہ کے پاس 2 ماچس کے ڈبے تھے اور وہ دوکان پر اکیلا تھا۔ آریان نے کہا کہ وہ شام 5 بجے پہنچے اور ساڑھے 8 بجے تک وہاں رہے، اس کے بعد وہ اپنے والد کی دوکان پر گئے جہاں صمد کے ساتھ کھیل رہے تھے، آریان نے مزید کہاکہ صمد آگ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ آریان نے عدالت کو بتایا کہ رات 10 بجے دوبارہ حظیفہ کو الوداع کہنے گئے، تب وہ ماچس سے کھیل رہا تھا جس سے آگ بھڑک گئی۔ آریان کے مطابق حظیفہ پہلے بھی ایسا کر چکا تھا اور دوکان کے مالک نے اسے روکنے کی کوشش کی تھی، لیکن آگ بڑھ گئی، گواہ طلحہ نے بیان دیا کہ 17 جنوری کو اپنی دوکان پر بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اچانک...

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا

Image
 بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کل کا احتجاج بہت زبردست تھا، لوگوں نے چپ کرکے ووٹ ڈالا اور اب احتجاج بھی چپ کرکے کیا۔ اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ پہلے یہ کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو، پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ کل کا احتجاج بہت زبردست تھا، لوگوں نے چپ کرکے ووٹ ڈالا تھا احتجاج بھی چپ کرکے کیا، کل کا احتجاج کامیاب تھا آپ جو مرضی کہیں۔ بانی چیئرمین کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ جنہوں نے کل دکانیں بند کرکے احتجاج کرنا تھا انہوں نے کیا، جنہوں نے احتجاج نہیں کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا

Image
 صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین سے دہشت گرد عناصر کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر جرائم میں شراکت دار بن گئے ہیں، کچھ ممالک ناصرف ان کی براہِ راست مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور عسکری ذرائع بھی فراہم کرتے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ صدرِ پاکستان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر عالمی رہنماؤں اور ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن

Image
 بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 216دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔   آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران انٹیلی جنس بنیادوں پر مربوط اور تیز کارروائیاں کی گئیں،بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنایا گیا جو خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنا کر امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ29 جنوری 2026 کو پنجگور اور ہرنائی کے نواح میں کارروائیاں مصدقہ خفیہ اطلاعات پر شروع کی گئیں،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی نیٹ ورکس سے وابستہ 41 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے جارحانہ اور مؤثر ردعمل نے فتنہ الہندوستان کے بلوچستان کا امن خراب کرنے کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے،بعد ازاں متعدد علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کے خاتمے کے لیے کومبنگ اور کلیئرنس آپریشنز کیے گئے،مربوط منصوبہ بندی اور مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2...

وزیراعظم نے این آئی ایچ بورڈ ارکان کی تقرری

Image
 وزیراعظم نے این آئی ایچ بورڈ ارکان کی تقرری کیلئے کمیٹی کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزارت قومی صحت نے کمیٹی کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کمیٹی کے وائس چیئرمین مقررکئے گئے ہیں ۔سیکرٹری صحت، وی سی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ارکان میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ،کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل اورگیسٹروانٹرولوجسٹ ڈاکٹر نصراللہ چودھری بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

امت مسلمہ آج شب برات مذہبی عقیدت و احترام

Image
 امت مسلمہ آج شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں خصوصی شب بیداری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مساجد میں آج رات بھر نوافل ادا کیے جائیں گے، شہری رات بھر نوافل کے ساتھ خدائے بزرگ و برترکی بارگاہ میں اپنی، فیملیز اور احباب کی سلامتی، ملکی ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیں گے۔ اس کے علاوہ ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرات، حمد و نعت اور درود و سلام کی روح پرور محافل کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ شب برأت میں شب کا مطلب رات ہے اور برأت کا مطلب رہائی یا آزادی ، شب برات جہنم کی آگ سے چھٹکارے ،گناہ بخشوانے کی رات ہے ، مسلمان اللہ تعالی کے حضورسجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں، ملک بھر میں مساجد کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے، مسجد داتا دربار، بادشاہی مسجد اور دیگر مساجد کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے اور عبادت کیلیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ نفلی عبادات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں گے جبکہ آج شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا۔...