یونان پاکستانیوں کے لئے ورک ویزا کی تعداد بڑھائے


 یونان پاکستانیوں کے لئے ورک ویزا کی تعداد بڑھائے گا۔ پاکستان اور یونان نے قانونی مائیگریشن کی حوصلہ افزائی اور غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں ملک غیر قانونی امیگرنٹس کو روکنے کے لئے مل کر اقدامات کریں گے۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں یونان کے مائیگریشن اور سیاسی پناہ کے وزیر اتھاناسیس پلیورس اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون کے لئے اہم فیصلے ہوئے۔ اس ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے ذمہ دار رہنماؤں نے قانونی مائیگریشن کے فروغ کیلئے باہمی اشتراک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

محسن نقوی نے یونان کے امیگریشن کے وزیر اتھاناسیس پلیورس کو اس بات پر قائل کیا کہ قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لئے یونان پاکستانیوں کے لئے ورک ویزا کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ اس ملاقات میں پاکستان اور یونان کے درمیان 2 برس سے زیر التوا مائیگریشن تعاون معاہدہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یہ اہم فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تعاون کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ یونان کے وزیر مائیگریشن نے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے لئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم