Posts

Showing posts from September, 2025

مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ

Image
 مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسی کو دھمکی نہیں دی، اگر کوئی پنجاب کو گالی نکالے تو جواب وزیراعلیٰ ہی دیں گی۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹ سے واک آئوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب نے کبھی کسی کا پانی چوری نہیں کیا نہ ایسا کہا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر سندھ کا پانی سندھ کی مرضی تو پنجاب کو کوئی اعتراض نہیں، اسی طرح سے پنجاب کے پانی پر پھر پنجاب کی مرضی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات پر احتجاج نہیں بات ہونی چاہئے، اب معاملہ پر احتجاج ہو ہی گیا ہے تو بات اوپن فورم پر کروائیں۔

قومی اسمبلی میں سینئر صحافی سے بانی پی

Image
 قومی اسمبلی میں سینئر صحافی سے بانی پی ٹی آئی کی تلخی اور بدسلوکی پر مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ اسمبلی اجلاس میں صحافی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی بدسلوکی پر قرارداد پیش کرنے کےلیے رولز معطل کیے گئے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں وزارت داخلہ کو صحافی کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ صحافی کو دھکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان صحافی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ناشائستہ گفتگو اور دھمکیوں کی مذمت کرتا ہے، نہ صرف بدسلوکی کی گئی بلکہ سوشل میڈیا پر دھمکیاں بھی دی گئیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میڈیا نے عوام کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی، ہم ان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس معاملے کو مزید جاننا چاہتے تھے، علی امین گنڈاپور کے ساتھ معاملہ ہوا تو ہم میڈیا کے پاس گئے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ وہاں جیل میں کیا معاملہ ہوا؟ ہم پیکا کے معاملے پر بھی میڈیا کے ساتھ تھے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹ...

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز

Image
 پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کا اِن فلو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لاسز اور بجلی چوری روکنے کا پلان اور کیپسٹی چارجز میں کمی کی تجاویز مانگ لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد پیر کو وزیرِ خزانہ اور صوبائی حکومتوں سے مذاکرات کرے گا۔ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف مشن کو پاور ڈویژن حکام کی توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے گردشی قرض 6 سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گردشی قرض کے خاتمے کے لیے بینکوں سے 1225 ارب روپے کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے، قرض معاہدے سے صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں آئے گا، ادائیگیاں پہلے سے عائد 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج سے کی جائیں گی، اضافی بجلی صنعتی شعبے اور کرپٹو مائننگ میں استعمال کی جائے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران امریکا تعلقات میں

Image
 وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کی جانب سے کردار ادا کیے کا امکان ظاہر کردیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں بھی پاکستان کردار ادا کرے۔ ایک انٹرویو کے دو ران انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ٹرمپ نے سیزفائر کرایا، اس لیے انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں کمی،وفاقی وزیر توانائی نے خوشخبری سنا دی خواجہ آصف نے واضح کیا کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی امریکی مطالبہ سامنے آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو ہم بھی کیوں اس پر اصرار کریں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی

Image
 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہو گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، بلوچستان کا حل سیاسی ہے، سیاسی اتفاق رائے سے ایسے فیصلے لینے پڑیں گے کہ عوام کا فائدہ ہو۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں، ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوئے، اب بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب میں تاریخی نقصان ہوا ہے، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بہت نقصان ہوا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے بی آئی ایس پی واحد پروگرام ہے، بروقت عالمی اپیل کرتے تو متاثرین کی زیادہ مدد کر سکتے تھے، ایسا کیوں نہیں ہو رہا یہ ہم سے نہیں وفاق سے پوچھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم ممالک کے

Image
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم ممالک کے سربراہوں کی ملاقات ہوئی جس میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں سے ملاقات میرے لئے اعزاز ہے، آپ سب نے بہترین کام کیا جو قابل تعریف ہے، میری آج یہ انتہائی اہم ملاقات ہے، آج 32اجلاس ہوئے جس میں سب سے اہم یہ اجلاس ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم مسائل کے حل کیلئے مل کر محنت کریں گے، آج کی ملاقات غزہ کی جنگ کا حل تلاش کرنے کیلئے اہم ہے، چاہتے ہیں اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔ امیر قطر نے امریکی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں غزہ میں جنگ ختم ہو جائے، غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، چاہتے ہیں اجلاس میں غزہ جنگ کا مسئلہ حل ہو جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، امارات،اردن کے سربراہان موجود تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد

Image
 صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کو آج ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں، سعودیہ میں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی موجودگی کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مضبوط روحانی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہ صرف ہمارے باہمی اعتماد کی آئینہ دار ہے بلکہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں

Image
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ آمد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی، مبارکباد اور بہت سی دعائیں دیں، فلڈریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف اور بچی کا نام مریم رکھا گیا۔ مریم نوازشریف نے فلڈریلیف کیمپ میں صنعت زار مرکزکا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سلائی کڑھائی کرنے والی خواتین سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کی، مریم نوازشریف نے سلائی مشین پر کپڑے کی سلائی بھی کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فریم میں لگے کپڑے پر سوئی سے کڑھائی بھی کی، مریم نواز نے سلائی کڑھائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، سیلاب متاثرین مرد و خواتین سے بات چیت کی، سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا

میں سیکڑوں مکانات دریا برد ہو گئے، جلالپور پیر والا میں 2

Image
 دریائے ستلج کے زمینی کٹاؤ سے بہاولنگر اور پاکپتن میں سیکڑوں مکانات دریا برد ہو گئے، جلالپور پیر والا میں 2 خواتین اور ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، لیاقت پور میں پانی کھڑا ہونے کے باوجود گھروں کو واپسی شروع ہو گئی۔ دریائے ستلج نے پاکپتن گاؤں باقرکے کا رخ کر لیا، زمینی کٹائو تیزی سے جاری ہے، درجنوں گھر دریا برد ہو گئے، لوگوں نے اپنے مکانوں سے قیمتی سامان اتارنا شروع کر دیا، گائوں کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں، ہیوی مشینری کے ذریعے بند باندھنے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کی چک 81 ایم میں پانی اترنے پرخواتین گھر واپس جاتے ہوئے ڈوب گئیں جبکہ چک 66 ایم میں سیلاب کے جمع پانی میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل

Image
 وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے، وہ لندن میں قیام کے دوران برطانوی حکام اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ ہفتے کے روز اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ اس سے پہلے وہ کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا رکے تھے اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان پر اکتوبر میں حملہ کر سکتا،سابق سیکرٹری خارجہ نے خبردار کر دیا ذرائع کے مطابق انہوں نے پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا، نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں ہیں تاہم ان کا آئندہ چند روز میں لندن جانے کا امکان ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ بھی لندن پہنچے ہیں، وزیراعظم برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا جائیں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔

پنجاب کے کئی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے

Image
 پنجاب کے کئی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے لگا ہے لیکن کچھ علاقوں اب تک کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جبکہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب چکا ہے، کئی دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اُترنا شروع ہو گیا ہے، لوگ واپس اپنے گھروں کو جانے لگے جبکہ متاثرین نقصانات کے ازالے کے لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعطیلات میں مزید 3 دن کی توسیع کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فیصلہ سیلاب ایمرجنسی اور بحالی کے کام کے پیش نظر کیا گیا، سیلاب سے متاثرہ 41 موضع جات کے 22سرکاری سکول بند رہیں گے، نجی سکول بھی بند رہیں گے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، متاثرہ علاقوں میں اب بھی 6 سے 8 فٹ تک پانی موجود ہے۔ مکھن بیلہ ، بکھری سرور آباد ، چناب رسول پور ، اسماعیل پور ، بھنڈہ وینس سمیت متعدد آبادیوں کے متاثرین امداد کے منتظر ہیں، مچھروں کی بہتات سے ملیریا، گیسٹرو سمیت دیگر وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔

کل تک پاکستان پر تنقید کرنے والا مودی میڈیا

Image
 کل تک پاکستان پر تنقید کرنے والا مودی میڈیا اب پی سی بی کی تعریفوں پر اتر آیا۔ ہینڈشیک معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو بھارتی میڈیا نے پاکستان کی فتح قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینڈ شیک معاملے میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ہینڈ شیک معاملے میں ریفری کی تبدیلی پر آئی سی سی کو یو ٹرن لینا پڑا۔پاکستان کی ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنا پڑا۔

پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ م

Image
 پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا ، چند روز میں سیلابی ریلہ مٹیاری سے گزرے گا ، دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب پانی کی سطح میں اضافہ سے بچاؤبند پر دباؤ بڑھنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا ،دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب پانی کی سطح میں اضافہ سے بچاؤبند پر دباؤ بڑھنے لگا۔  بستی کلو میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری مبارک پور کے نواحی علاقے بستی کلو میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری ہیں متعدد گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے جبکہ کئی گھروں کے قریب اب بھی پانی کھڑا ہے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں تاہم متاثرہ خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں مزید بات کریں گے۔ عارف والا میں فصلیں، زرعی اراضی اور مکانات تباہ عارف والا میں سیلابی ریلوں سے فصلیں، زرعی اراضی اور مکانات تباہ،، سیلاب متاثرین مفلسی اور لاچارگی کی حالت میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں،، فلاحی و سماجی تنظیمیں بھی متاثرین کی بحالی کےلیے سرگرم ،، 200 خاندانوں میں راشن اور برتنوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ تقس...

پاک بھارت میچ کے دوران کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ

Image
 پاک بھارت میچ کے دوران کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ ریفری کے نامناسب رویے پر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو تفصیلی خط لکھ دیا جبکہ میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیاہے۔    ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سےگزشتہ روز ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی روشنی میں آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو احتجاجی خط لکھ کر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستانی میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:کھیل میں سیاست گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی ہے:محسن نقوی میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات ک...

وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوامیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں سے مقابلے میں

Image
 وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوامیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید جوانوں کے جنازے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی قیادت کے شرکت نہ کرنے پر سوال اٹھا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏آج خیبرپختونخوا میں افغانستان سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12جری جوان بیٹے شہید کئے۔ شہدا کے جنازے میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔مگر کے پی کے کے وزیر اعلیٰ سمیت پی ٹی آئی لیڈرشپ کا کوئی فرد شریک نہ ہوا۔ وزیر دفاع نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ہے؟ کیا وہ ہمارے جوان بیٹوں کے بھارتی سپانسرڈ قاتلوں کے ساتھ ہے یا وطن عزیز پہ قربان ہونے والوں کے ساتھ؟

قطر پر صہیونی حملہ کی امریکا سمیت سلامتی کونسل

Image
 قطر پر صہیونی حملہ کی امریکا سمیت سلامتی کونسل کے تمام پندرہ اراکین کی اسرائیل کا نام لیے بغیر مذمت کی ہے۔ دوحہ میں حماس قیادت پراسرائیلی حملے کےبعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے بیان جاری کر دیا،سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر میں حملوں کی مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا اور یہ بیان تمام 15 اراکین، بشمول اسرائیل کے اتحادی امریکا کی منظوری سے جاری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے قریبی دوست کو 27 سال قید کی سزا اعلامیہ میں قطرکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کی گئی، جبکہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اورجنگ بندی کو اولین ترجیح رکھنے پر زور دیا گیا۔ پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنےخطاب میں کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر ثالث پر حملہ کیا،جارحیت یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے،خطے میں امن کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مطالبے پر بلایا گیا ہے۔

اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ

Image
 اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے دوسرے سالانہ امتحانات کی مقررہ تاریخ کے بعد فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔ 11 ستمبر سے 15 ستمبر تک امیدوار دو گنا فیس کے ساتھ امتحانی فیس جمع کرا سکتے ہیں۔16 ستمبر سے 19 ستمبر تک تین گنا فیس کے ساتھ امیدوار فیس جمع کرا سکتے ہیں۔ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کا عمل 21 اکتوبر سے شروع ہو گا،فیس جمع کرانے والے امیدوار ہی داخلہ فارم کیلئے درخواست جمع کرا سکیں گے۔ 

تیز بارش سے کراچی میں پانی ہی پانی ،شہرمیں اربن فلڈنگ۔ ملیر اور لیاری ندی میں طغیانی ، دیگر

Image
 تیز بارش سے کراچی میں پانی ہی پانی ،شہرمیں اربن فلڈنگ۔ ملیر اور لیاری ندی میں طغیانی ، دیگر چھوٹے بڑے نالے بھی بھر گئے۔  تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کےبعد صورتحال خراب ہوگئی ہے، شہرقائد میں اربن فلڈنگ کے مناظر ہیں ، دیاں ابل پڑی ہیں اور سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ،ملیر،سرجانی، پی آئی بی، عیسیٰ نگری زیر آب آگئے ،گلشن حدید، کورنگی کاز وے ، نشتر بستی ،شفیق کالونی اور سہراب گوٹھ بھی ڈوب گیا۔درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں بند ہوگئیں۔   

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار

Image
 نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان کے ہم منصب مرات نرتلیو سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور اقتصادی روابط بڑھانے اور خطے میں رابطوں میں اضافے پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور قازقستان نے باہمی تعلقات مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، چناب میں پانی

Image
 بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، چناب میں پانی کے تیز بہاؤ سے جلال پور پیروالا میں بند ٹوٹ گیا جس سے درجنوں بستیاں زیر آب آ گئی، لوگ جان بچانے کے لیے چھتوں پر چڑھ گئے، شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے الرٹ جاری کردیا، دریائے ستلج میں ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کے اعدادوشمار

Image
 سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق سیلاب کے باعث پنجاب کے 2 ہزار 925 سرکاری سکولز بند ہیں۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ایک ہزار 151 سرکاری سکولز سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہوئے ۔ 817 سکولزجزوی متاثر جبکہ 45 سکولز مکمل تباہ ہو گئے۔ پنجاب کے 1700 سے زائد سکولز میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے۔ خالد نذیر وٹو نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل سکولز میں بھی تعلیمی سلسلہ رکا ہوا ہے ۔ سیلاب کے باعث لڑکیوں کے ایک ہزار 505، لڑکوں کے ایک ہزار 420 سرکاری سکولز بند ہیں۔ سرکاری سکولز میں زیر تعلیم 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد طلبا متاثر ہوئے۔ گجرات ، ڈی جی خان ، ملتان ڈویژنز کے سکولز کی بڑی تعداد بند ہے۔

ائیر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا ہے

Image
 ائیر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا ہے آپریشن بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، لیکن اگلی بار سکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ 60 صفر ہو گا۔ کراچی میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شہریارخان کا کہنا تھا مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان کے لیے اعزاز ہے، 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ہم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ ان کا کہنا تھا ہم ہر محاذ پر تیار کھڑے ہیں، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی، پاک فضائیہ عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے، پاک فضائیہ نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا، ہمیں فخر ہےکہ پاک فضائیہ جنگ کے علاوہ امن کے وقت میں بھی پیش پیش ہوتی ہے۔

گجرات میں20گھنٹوں کے دوران 506 ملی میٹر

Image
 گجرات میں20گھنٹوں کے دوران 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچادی اوراربن فلڈنگ سےشہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ شدیدبارش کے بعدہرطرف پانی ہی پانی ہے،بارش کاپانی سرکاری و نجی دفاتر میں جمع ہوگیاجس کی وجہ سےضلع گجرات میں آج تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 گھنٹوں میں 506 ملی میٹر بارش اور سیلاب کی صورتحال کے پیشِ نظر طلبہ کوآج چھٹی دےدی گئی ہے۔ مسلسل بارش کے بعد پانی تمام سرکاری و نجی دفاتر میں کئی کئی فٹ داخل ہو چکا ہے،بارش کے بعد نظام زندگی متاثر کاروباری مراکز بھی بندہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کاکہناہے کہ شہر میں 20 گھنٹوں کے دوران 506 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، قمر سیالوی روڈ میں نالہ اوور فلو ہو گیا اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، کچہری روڈ واپڈا کالونی میں بھی بارش اور سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔

ملزم مدثر حسن یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے

Image
 ملزم مدثر حسن یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے غیرقانونی جوئے کی ایپس پروموٹ کر رہا تھا۔این سی سی آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق آن لائن جوئے کی ایپس میں Quotex سمیت دیگر ایپس کی پروموشن کرتا تھا۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سے پہلے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر ڈکی کو بھی گرفتار کر رکھا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے

Image
 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفوں اور پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق آگاہ کیا، ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی رہیں گے۔ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ہماری ملاقات اج بانی پی ٹی ائی سے ہوئی ہے، 15سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب صحت بھائیوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی ائی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق اگاہ کیا، پانی پی ٹی ائی ...

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج

Image
 گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 میجر سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہُڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا، ہیلی کاپٹر تھکداس کنٹونمنٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر کریش لینڈنگ کے بعد تباہ ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں موجود تمام عملہ جامِ شہادت نوش کر گیا، شہید ہونے والوں میں پائلٹ ان کمانڈر میجر عاطف، کوپائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور کریو چیف نائیک عامر شامل ہیں۔