پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے


 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفوں اور پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق آگاہ کیا، ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی رہیں گے۔ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ہماری ملاقات اج بانی پی ٹی ائی سے ہوئی ہے، 15سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب صحت بھائیوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہیں۔


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی ائی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق اگاہ کیا، پانی پی ٹی ائی کو اج پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستفی رہیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم