Posts

Showing posts from October, 2025

پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات

Image
 پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیلئے میزبانوں کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد جو استنبول سے وطن واپسی کے لیے تیار تھا، اب مزید قیام کرے گا، پاکستان نے میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اس بار بھی مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کاروائی کرے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فریقین کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے تھے، اس حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یق...

پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102

Image
 پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام اور صدر رجب طیب اردوان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں جبکہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے غیر متزلزل یکجہتی کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ کے 102 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر وہ صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق

Image
 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ٹیم اپنی مرضی سے سیلیکٹ کر لے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی ایم سہیل آفریدی کو اٹھارٹی ہے کہ ٹیم اپنی مرضی سے سیلیکٹ کر لے۔ بانی نے ہدایت دی ہے کہ سب جائینگے ملاقات کیلئے ،انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں بانی کو قید تنہائی میں کر دیا جائے گا۔ عظمیٰ خانم کا کہنا تھا کہ بانی کو کے پی کے شاندار جلسوں کا بتایا گیا جس پر خوش ہوئے ،انہیں یقین تھا لوگ نکلیں گے،بانی کو بتایا کہ کارکنان لانگ مارچ چاہتے ہیں،انہیں بتایا کہ کورٹس سے کوئی امید نہیں ۔  ان کا کہنا تھا کہ بانی نے وزیر اعلیٰ کا کہا کہ اپنی مرضی سے ٹیم منتخب کریں،انہوں نے کوئی نام اپنی طرف سے نہیں دیا۔ عظمیٰ خانم کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کیلئے پیغام دیا کہ پیغام صرف انہیں کے ذریعے پیغام جائیں گے،بار بار اس بات کو دہرایا۔ ان کے مطابق بانی نے کہا محمود اچکزئی کا نوٹیفیکیشن کیوں نہیں آیا ،انہوں نے کہا کہ احمد چٹھ...

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مساجد کے آئمہ کرام کا وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

Image
 پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مساجد کے آئمہ کرام کا وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنر ز کو آئمہ کرام کے پاس جانے کی ہدایت کردی، صوبہ بھر کی 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پرمسلسل پانچواں اجلاس منعقدہواجس میں انہیں بتایاگیاکہ پنجاب بھر میں تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں با جماعت اداکی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے اس موقع پر کہا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے،مسجدکا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے،شرپسندی کے لئے مساجد استعمال کرنے والوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کا فرض ہے،حکومت امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی، امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے، چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی کرنا غیر مناسب ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مساجد کی تعمیر و مرمت بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلی گئی،ان کی ہدایت پرتبلیغی اجتماع کیلئے رائےونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کرلی گئی،رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئ...

پنجاب میں فضائی آلودگی کا وبال برقرار رہا، لاہور دنیا کے

Image
 پنجاب میں فضائی آلودگی کا وبال برقرار رہا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست رہا۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 363 تک پہنچ گیا، بھارتی شہر دہلی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بن گیا، اے کیو آئی 232 ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں فیصل آباد کی فضا سب سے زیادہ مضر صحت رہی، 539 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے کام سےپہلے فارغ ہو جائینگے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا ایڈوائزری جاری خبردار کیا گیا کہ آلودگی کی صورت حال انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، بوڑھے اور بیمار افراد زیادہ خطرے کی زد میں ہوں گے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت کر دی۔

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے

Image
 لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی کر دیئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

Image
 پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ،طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو۔ طلبہ نے کہا کہ قوم امن کی کاوشوں اور ملکی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، پاک فوج نے دشمن کو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جس پر ہمیں فخر ہے۔

کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر

Image
 کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آبادمیں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد گزشتہ 4 دہائیوں سے مکانات خرید کر مقیم تھی۔ تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین مکانات فروخت کرکے واپس لوٹ رہے ہیں۔ جن علاقوں میں افغان مہاجرین زیادہ آباد تھے وہاں پراپرٹی کی قیمتیں 70 سے 80 فیصد گرگئی ہیں تاہم مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد میں پراپرٹی کے ریٹ پر 80 سے 90 فیصد اثر پڑا ہے۔ دوسری جانب پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے وسطی حصے میں پراپرٹی کی قیمت کم تو نہیں ہوئی لیکن خرید و فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جس کے باعث پراپرٹی ڈیلرز شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پراپرٹی سیکٹر کے ٹیکسوں میں نرمی اور ریلیف پیکیج نہ دیا تو کوئٹہ میں یہ شعبہ مکمل طور پر جمود کا شکار ہو سکتا ہے جس کے اثرات شہر کی مجموعی معیشت پر بھی پڑیں گے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر ...

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے

Image
 پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات، خواجہ آصف اہم بیان سامنے آگیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

Image
علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ فوٹو فائل انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔

ذرائع پی سی بی نے بھارتی میڈیا میں کپتان سلمان علی آغا

Image
 ذرائع پی سی بی نے بھارتی میڈیا میں کپتان سلمان علی آغا کو ٹی ٹوینٹی کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان آغا ٹی ٹوینٹی کپتان برقرار رہیں گے ۔ ذرائع پی سی بی کے مطابق بھارتی میڈیا کی پاکستانی ٹی ٹوینٹی کپتان بدلنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، سلمان آغا ٹی ٹوینٹی کپتان برقرار رہیں گے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے کپتانی سے ہٹادیا جائے گا، سلمان علی آغا کی جگہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے پہلے کپتانی آل راونڈر شاداب خان کو سونپ دی جائے گی، شاداب خان کو زیادہ دیر تک کپتانی سونپی جاسکتی ہے، شاداب خان ٹرائی نیشن سیریز سے قبل قائدِاعظم ٹرافی کے میچز کھیلیں گے۔ ذرائع پی سی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سلمان علی آغا پر اعتماد برقرار ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کپتانی سلمان علی آغا کرینگے، سلمان علی آغا کی کپتانی پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور سلیکٹرز نے بھی اعتماد کا اظہار کیا تھا، سلمان علی آغا کی انفرادی کارکردگی پر سلیکٹرز اور کوچ کے درمیان بات چیت ہوئی تھی، سلمان علی آغا کو ورلڈ کپ سے پہلے کپتانی سے ہٹانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہ...

پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جواب

Image
 پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اورافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سپن بولدک چمن سیکٹر میں پاک افواج کی جوابی کارروائی پر افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پرپاک فوج کے ہتھیار قبضے میں لینے کی من گھڑت ویڈیوز جاری کی ہیں، سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں متعدد افغان طالبان پوسٹوں، ٹینکس اور عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، جارحیت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہوگا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان

Image
 وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدہ تعلقات میں اہم موڑ، ٹرمپ دل کی بات زبان پر لے آئے وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری وفاق کی ہے صوبوں کی نہیں،افغان مہاجرین کے انخلا کا معاملہ وفاقی ہے اسے وفاق ہی طے کرے گا، جن کے پاس دستاویزات نہیں، ہمیں اختیار حاصل ہے کہ ان کو واپس بھجوائیں۔ وزیردفاع نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ پاکستان اپنی سرحد کو ایسا ہی ٹریٹ کرے گا جیسے دنیا کے خود مختار ملک کرتے ہی...

وزارتِ داخلہ نے ملک میں مقیم پی او آر کارڈ رکھنے

Image
  وزارتِ داخلہ نے ملک میں مقیم پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلوں کے لیے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔   وزارت داخلہ کے اس ہنگامی اجلاس میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت، قیام یا واپسی کے متعلق حتمی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔   وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں نادرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکام، ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور حساس اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی او آر کارڈ ہولڈرز افغان باشندوں کی قانونی حیثیت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، یہ کارڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں قانونی طور پر بغیر ویزہ قیام کی اجازت دیتا ہے، اور ایک طویل مدت سے یہ افراد مختلف علاقوں میں ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس وقت تقریباً 13 لاکھ افراد پی او آر کارڈز کے حامل ہیں، جب کہ ستمبر 2023 سے اب تک 10 لاکھ افغان باشندے پاکستان سے واپس افغانستان جا چکے ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب

Image
 صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ صدرِ مملکت نے افسوس کا اظہار کیا کہ افغان قیادت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی سے منہ موڑ کر تاریخ اور امت دونوں کے ساتھ ناانصافی کی۔ انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکومت کی سرزمین سے فتنۂ خوارج کے حملے اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت شدہ حقیقت ہیں، پاکستان بارہا واضح کر چکا ہے کہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کی گٹھ جوڑ سے پاکستان کے شہری اور سکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔ صدرِ مملکت نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے، فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف ...

اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی دوپہر 12

Image
 اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی دوپہر 12 بجے (مقامی وقت) نافذ ہوئی، جس سے قبل اسرائیلی کابینہ نے جنگ کے خاتمے کے پہلے مرحلے کی منظوری دی۔ امریکا اور اسرائیل کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ کے بعض علاقوں سے انخلا کے پہلے مرحلے کو مکمل کر لیا ہے۔ تاہم فلسطینیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ چند مخصوص علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ اسرائیلی وزارتِ انصاف نے 250 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جنہیں حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا۔ تاہم فہرست میں ان متعدد فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کے نام شامل نہیں ہیں جن کی رہائی کا مطالبہ حماس نے کیا تھا۔

حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم

Image
 حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر رضامند ہوگئے۔ پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق دوران ملاقات آصف علی زرداری نے حکومتی وفد سے کہا کہ اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، ہم نہیں چاہتے کہ معامالات خراب ہوں۔ اس موقع پر ن لیگی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی بیان بازی بند ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور صدر مملکت کی ملاقات میں اتفاق ہوا کہ کسی بھی بڑے ایشو پر بات کرنے سے پہلے ایک دوسرے کا موقف سُنا جائے گا۔

یو آئی(ف )کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا

Image
جے یو آئی(ف )کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر ابھی کوئی بات نہیں کر سکتا، موجودہ صورتِ حال پر نظر ہے، صوبے میں بے امنی و کرپشن انتہا پر ہے۔   پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تاریخی مفتی محمود کانفرنس ہو گی، اہلِ غزہ پر مظالم ڈھائے گئے۔   مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں 70 ہزار غیر مسلح بچے، خواتین اور بوڑھے شہید کیے گئے، کانفرنس میں اہلِ غزہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔   انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف لوگ عدالت گئے ہیں، یہ ہر پاکستانی کا حق ہے، ہمیشہ حقیقت پسندانہ بات کرنی چاہیے، 26ویں آئینی ترمیم میں ہم نے کافی شقیں ختم کیں اور کچھ شامل کیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی والے یہ کہہ کر کہ ہم تو ججوں سے یکجہتی کے لیے آئے ہیں، کیسے فریق بنے؟ پی ٹی آئی 26ویں آئینی ترمیم سے قبل آخری نشستوں تک ہمارے ساتھ شریک تھی۔   ان کا کہنا ہے کہ کے پی اور بلوچستان میں جے یو آئی ف کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، ہم سنجیدہ سیاسی لوگ ہیں، پی ٹی آئی 2...

شہبازشریف نے کہا کہ ہمیشہ خلوص نیت

Image
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی سے عوام کی خدمت کی،دنیا کی معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہو نا اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے،4دہائیوں سے زائد بطور خادم پنجاب کے عوام کی خدمت کی۔ وزیراعظم کو لیڈر شپ اینڈ گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا،وزیراعظم کو انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےڈگری دی گئی،ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی۔  

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہمارا

Image
 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورۂ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی، آپ کے تجربے سے استفادے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، ہمارے ملک کی بڑی تعداد میں طلبا ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں۔

ماس کے ٹرمپ امن منصوبے پر رضامندی کے بعد عالمی

Image
 حماس کے ٹرمپ امن منصوبے پر رضامندی کے بعد عالمی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو قبول کرنے کے بعد فلسطینی تنظیم حماس نے باضابطہ ردعمل جمع کروا دیا ہے، جس میں تنظیم نے غزہ کے انتظامی امور فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے حوالے کرنے اور تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، وہیں حماس کے اس اقدام پر مختلف ممالک کی طرف سے رد عمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تنظیم کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کے اس بیان میں تنظیم کے اسلحہ چھوڑنے کے معاملے کو شامل نہیں کیا گیا ہے، تاہم تنظیم نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ثالثوں کے ذریعے امن مذاکرات میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حماس ”پائیدار امن“ کے لیے تیار ہے، اور انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ”فوری طور پر غزہ پر بمباری بند کرے“۔

پاکستان نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی قرض

Image
 پاکستان نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی قرض دہندگان عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) سے رابطہ کیا ہے تاکہ 2025کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کے لیے "بعد از آفات ضروریات کا جائزہ" (Post-Disaster Needs Assessment - PDNA) کرایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ حکومت پاکستان نے ان بین الاقوامی اداروں کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے جس میں 2025 کے سیلاب سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کا جامع تخمینہ لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں پرپابندی، کرکٹ آسٹریلیا کا ردعمل سامنے آگیا اگرچہ حکومت نے نقصانات کا ایک ابتدائی تخمینہ تیار کیا تھا، جو وزیرِاعظم سیکرٹریٹ اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ شیئر بھی کیا گیا، لیکن اس یکطرفہ تخمینے پر تنقید کی گئی کیونکہ اس میں بعض غلطیاں موجود تھیں۔ مثال کے طور پر، 2025 کے تازہ ترین سیلابوں نے بلوچستان میں کوئی نقصان نہیں پہنچایا، لیکن ابتدائی رپورٹ میں بلوچستان میں نقصانات دکھائے گئے تھے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہنگری

Image
 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا کی ملاقات، دونوں رہنمائوں کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا کی ملاقات کی ،جس میں نائب وزیراعظم اور ہنگری کے سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےتجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، دفاع و ثقافت میں تعاون کے فروغ کو سراہا ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگری کے نئے سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا آزاد کشمیر

Image
 نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ آذاد کشمیر کی صورتحال پر فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے، آذاد کشمیر جا کر حکومتی کمیٹی کے ارکان مسلئے کو حل کر سکے نہ عوام کو مطمئن کر سکے۔ انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، آزاد کشمیر میں طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر جمعرات کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں غور کیا جائے گا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کیلئے کیا کردار ادا کیا جائے، لیاقت بلوچ کا جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق خان سے بھی آزاد کشمیر کی صورتحال پر رابطہ کیا گیا۔