پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102
پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام اور صدر رجب طیب اردوان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں جبکہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے غیر متزلزل یکجہتی کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ کے 102 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر وہ صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Comments
Post a Comment