Posts

Showing posts from August, 2025

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر

Image
 تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنےکا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث ملک میں بہت تباہی ہوئی ہے اور لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں، انسانیت دکھی اور سوگوار ہے، اسی لیے ہم نے اس سال لوگوں کی پریشان حالی کے باعث فیصلہ کیا ہےکہ کروڑوں روپے جو عالمی میلاد کانفرنس پر خرچ ہوتے ہیں وہ سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال عالمی میلادکانفرنس مینار پاکستان کے بجائے ایوان اقبال لاہور میں کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ

Image
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔

ڈیپارٹمنٹ نےجلال پور پیر والا کے 70 سکولوں

Image
 ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےجلال پور پیر والا کے 70 سکولوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیلاب کے خدشےکے پیش نظر4دن تک کلاسز معطل کردیں۔ تفصیلات کے مطابق 30 سیکیڈری اور 10 ہائی اور 30 پرائمری سکولوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے،سی ای او ایجوکیشن نے اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دیا گیا۔ دوسری جانب سیلابی صورتحال کے باعث سکولوں میں انوائرمنٹ کمپین اور دیگر سرگرمیاں بھی ملتوی کردی گئیں جبکہ پانی داخل ہونے کے خدشے پر سکولوں کا فرنیچر کل چھتوں پر منتقل کر دیا جائے گا۔ 

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ار

Image
 سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ارشد ریلز المعروف زینب کے پاپا سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ ارشد ریلز کے منیجرنے سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے اپنی پریشانی کا سوشل میڈیا پوسٹ میں اظہار کیا اور کہا کہ ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے،منیجر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤ نٹ سے پیغام میں کہا کہ سیالکوٹ میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے علاقے کی بجلی بند ہے اور ان کا ارشد اور ان کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ منیجر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی، بعد ازاں انہوں نے ایک اور پوسٹ کی جس میں انہوں نے یو ٹیوبر کے خیریت سے ہونے کی اطلاع دی اور کہا کہ رابطہ ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ سیالکوٹ سمیت پنجاب کے سات اضلاع اس وقت شدید سیلاب کی زد میں ہیں۔این ڈی ایم اے نے دریائے چناب، راوی اور ستلج بارے ایمرجنسی الرٹ جاری کیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے، دریائے چناب میں مرالہ پر 7لاکھ69ہزار481 کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود جو مزید تجاوز کر سکت...

سری لنکا کے سابق گرفتار صدر رانیل و

Image
 سری لنکا کے سابق گرفتار صدر رانیل وکرماسنگھے کو منگل کو ضمانت مل گئی۔ 76 سالہ سابق صدر کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے مطابق ان کی طعبیت خرابی پر انھیں سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،آج وہ ہسپتال سے زوم کے ذریعے عدالت میں اپنے کیس کی سماعت میں شریک ہوئے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق رانیل وکرماسنگھے زیرِ تفتیش بیان ریکارڈ کروانے سی آئی ڈی کے دفتر پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 2023ء میں وکرماسنگھے نے اپنی اہلیہ کی ایک برطانوی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن کا دورہ کیا تھا جس کے اخراجات مبینہ طور پر ریاستی خزانے سے ادا کیے گئے۔ واضح رہے کہ سابق صدر رانیل وکرماسنگھے کو کولمبو میں گزشتہ ہفتے ان کے دور صدارت میں ریاستی فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

درجے کاسیلاب:بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کوخبردارکر دیا

Image
   درجے کاسیلاب:بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کوخبردارکر دیا 3 بڑے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 15 لاکھ 60 کے باعث دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کےمقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیداہوگئی ،دوسری طرف بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے چناب میں سیلاب کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کو باقاعدہ انتباہ جاری کردیا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ مئی میں چار روزہ کشیدگی کے دوران معطل کر دیا گیا تھا،کئی دہائیوں پرانے اس سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ ہائیڈرو لو جیکل ڈیٹا کا تبادلہ کرنا ضروری ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے حالیہ جنگ کے بعد پہلی بار پاکستانی وزارت خارجہ سے بڑا رابطہ کیاہے جس میں زیادہ سیلابی سطح کی معلومات دی گئیں۔ پاکستان میں سرکاری عہدیداروں نے اس انتباہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے خاص طور پر جموں میں دریائے توی میں پانی کی بلند ہوتی ہوئی سطح کے بارے میں خبردار کیا ہے جودریائے چناب کا ایک اہم معاون دریا ہے،انہوں نے اسے دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے بعد پہلی اہم بات چیت قرار دیا جس کا محور شدید سیلاب ک...

مسلم لیگ ن نواز شریف متحرک این اے

Image
 قائد مسلم لیگ ن نواز شریف متحرک این اے 129 کے انتخابی معرکہ کے حوالے سے متحرک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سیاسی دھڑوں کے اتحاد کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو سونپتے ہوئے این اے 129 کے چاروں دھڑوں میں مصالحت کرانے کی ہدایت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ سعد رفیق نے حافظ میاں نعمان، رانا مشہود، مہر اشتیاق اور چوہدری باقر سے ملاقات کرکے نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ نواز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام رہنما اختلافات بالائے طاق رکھ کر امیدوار میاں نعمان کی حمایت کریں۔ قائد مسلم لیگ ن کی ہدایت پر سعد رفیق انتخابی مہم کے معاملات کی نگرانی کریں گے ،آج مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔

بلتستان کےضلع غذر کے علاقے راؤشن میں بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، تالی داس گاؤں مٹ گیا،گلیشئیر پھٹنے سے پھنسے 50 سے زائد افراد

Image
 گلگت بلتستان کےضلع غذر کے علاقے راؤشن میں بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، تالی داس گاؤں مٹ گیا،گلیشئیر پھٹنے سے پھنسے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ضلع غذر کے علاقے راؤشن میں رات 1 بجے کے بعد گاؤں راوشن کے علاقے تالی داس نالے میں گلیشیر پھٹنے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،نالے سے چرواہے نے کال کر کے گاؤں میں اطلاع دی جس کی بدولت لوگ جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ تالی داس گاؤں مکمل مٹ گیا ،100 کے قریب گھرانے مکمل تباہ ہوگئے،سیلاب کے باعث دریائے غذر اس وقت رک گیا،نشیبی علاقوں کو خالی کروا لیا گیا

شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان

Image
 وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔ ون ونڈو بزنس سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مختلف محکموں میں جانا پڑتاتھا، بزنس سہولت مرکز کے قیام سے ایک چھت تلے سہولیات دستیاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بزنس سہولت مرکز میں کسٹمر سے بات چیت کا انداز قابل ستائش ہے، بزنس سہولت مرکز میں ایچ آر کا شعبہ نہایت قابل ہے، امید ہے کہ نوجوان بی ایف سی کو کامیاب بنائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم کسٹمرز کو مطمئن کریں، بدقسمتی سے بزنس سہولت مرکز کے قیام میں تاخیر ہوئی، ابتدائی تجربات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں بڑی کامیابی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک چین افغانستان چھٹے سہ فریقی

Image
 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک چین افغانستان چھٹے سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گے، نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہوں گے، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔ دفترخارجہ کے مطابق انسداد دہشت گردی، تجارت اور دیگر امور پر تعاون بڑھانے پر تینوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان، افغانستان اور چین کا دوسرا سہ فریقی اجلاس آج کابل میں ہوگا، افغانستان پہلی بار کابل میں سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے اور اس نے چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کو افغانستان کے اقتصادی اور سلامتی کے مستقبل پر بات چیت کیلئے مدعو کیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ تمام

Image
      (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ تمام جنگیں ختم ہوں، دنیا میں امن ہو اور سب تجارت کریں۔ وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، جنگوں کے دوران ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاتے ہیں، امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے یوکرین اور سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا یوکرین جنگ سے تھک چکی ہے، پوری دنیا چاہتی ہے کہ امن ہو، ہم دیرپا امن کے لیے اقدامات کررہے ہیں، سب کو صورتحال کا علم ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ رکوائی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری روسی صدر سے ملاقات ہوئی اور ہم نے جنگ بندی کیلئے بات چیت کی، اگر سب کچھ ٹھیک ہو گیا تو ہم سہ فریقی اجلاس کریں گے،آج ہمارے پاس دنیا کے 9 اہم ترین رہنما آئے ہیں، ہمارے پاس جنگ بندی کی بہت معقول وجہ ہے، یقین ہے کہ روسی صدر پوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کے لوگوں کی خوشحالی چاہتے ہیں، یہ جنگ جوبائیڈن کی لگائی ہے، میں نے نہیں، اور میں بہت کوشش کر رہا ہوں کہ یہ سب ختم ہو ج...

مون سون کی شدت میں اضاف

Image
 ملک کے مختلف حصوں میں آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ، بارشوں سے نوشہر ہ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں آج سے بارشوں میں تیزی آئے گی ، اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں چند گھنٹے میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پاک افغان شاہراہ فرنٹیئر روڈ کلیئر ضلع خیبر کے میدانی اورپہاڑی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، وادی تیراہ میں بھی بارش کے باعث ندی ،نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا،بارش سے متاثرہ پاک افغان شاہراہ فرنٹیئر روڈ کلیئر کردی گئی ۔   کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو بوندا باندی ہوئی جبکہ ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں

Image
 خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 2 پائلٹ سمیت عملےکے 5 افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں شہید کرنل ریٹائر شاہد سلطان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا،وہ آرمی سے ریٹائر ہونےکے بعد انتہائی تجربہ کار پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے اُس وقت کےچیف آف آرمی سٹاف سمیت متعدد وی آئی پی فلائٹس اڑائی تھیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں شہید ریٹائر ونگ کمانڈر آفتاب کا تعلق لاہور سے تھا، وہ ائیر فورس سے ریٹائر ہوئے تھے، شہید فلائٹ انجینئر سلیم تلہ گنگ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ بھی ائیر فورس سے ریٹائر تھے۔ حادثے میں شہید ہونے والے کریو چیف مختار کا تعلق صوابی سے تھا جبکہ وہ پاک فوج سے ریٹائر ہوچکے تھے،اسی طرح شہید کریو چیف محمد جبار کا تعلق بھی تلہ گنگ سے تھا اور وہ آرمی سے ریٹائر تھے۔

**آزاد جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث 15 اور 16

Image
 **آزاد جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث 15 اور 16 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے** مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں جاری شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر حکومت نے 15 اور 16 اگست 2025 کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "سیکریٹری ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن نے آزاد کشمیر بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کی منظوری دے دی ہے۔" نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ خراب موسم، ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ طلباء، اساتذہ اور دیگر عملے کی جان و مال کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم پونچھ کی جانب سے 15 اگست کو موسم کی شدت کے باعث تمام تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کیا گیا تھا۔ محکمہ تعلیم نے والدین، طلباء اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر ...

عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Image
  عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔   لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحبؒ ہے، حضرت علی ہجویری تقریباً 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھاٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا، اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔   حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عرس کی تقریبات 13 تا 15 اگست تک جاری رہیں گی، عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی۔   عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کیلئے لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جا رہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیاء کی دکانیں بھی سج گئی ہیں۔   یہ بھی پڑھیں :جشن آزادی معرکہ حق ، کراچی میں خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح   اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ن...

پنجاب حکومت نےمری پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Image
پنجاب حکومت  نےمری پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ڈی جی پی ایچ اے پنجاب کو اہم ٹاسک سونپ دیا،پی ایچ اے کے قیام کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔   محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہےکہ پی ایچ اے کے قیام سےمقامی سطح پرگرین ایریاز کو بڑھایا جائے گا،مقامی جنگلات کے فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہمات چلائی جائیں گی۔   ترجمان  کے مطابق شہریوں اور سیاحوں کے لیےنمائشوں اورتقریبات کا انعقاد کیاجائےگا،اشتہارات،سائن بورڈزاورگرین ایریاز کے ذریعے ریونیو جنریشن ماڈل تشکیل دیا جائے گا۔ محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ مری پی ایچ اے کے لیےافسران اورعملہ کی تعیناتی کی جائے گی،منصوبے سے مری کی مقامی آبادی اور سیاح مستفید ہو سکیں گے،وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو بڑھایا جائیگا ،پی ایچ اے ایجنسیوں کا جال بہت جلد صوبہ بھر میں پھیلانےجا رہے ہیں

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری: آرمی چیف عاصم منیر کا

Image
  پاک امریکہ تعلقات میں بہتری: آرمی چیف عاصم منیر کا دوسرا دورۂ امریکہ واشنگٹن ڈی سی – پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ماہ کے اندر دوسرا دورۂ امریکہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات کی واضح علامت ہے۔ جنرل منیر نے امریکی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اہم ملاقاتیں اور مشترکہ مفادات جنرل عاصم منیر نے امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جان ڈین کین سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ، جنرل منیر نے امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سربراہ جنرل مائیکل ای کرِلّا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے ان کے جانشین ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات کی۔ جنرل منیر نے اس موقع پر مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جاری تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب جنرل منیر کو دو ماہ قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب...

پاکستان آ افغانستان: سفارتی تعلقات وچ وادھ، دونوں ملک امبیسڈر لیول تائیں پہنچ گئ

Image
 پاکستان آ افغانستان: سفارتی تعلقات وچ وادھ، دونوں ملک امبیسڈر لیول تائیں پہنچ گئ اسلام آباد: پاکستان تے افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات نوں امبیسڈر (سفیر) لیول تائیں وادھاون دا اعلان کیتا اے، جو کہ دونوں ملکاں دے آپس دے تنازعات دے باوجود اک وڈی پیش رفت اے۔ ایہ فیصلہ مئی وچ کیتا گیا سی جدوں چین دے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان تے افغانستان دے وزرائے خارجہ نوں اکٹھے بٹھا کے معاہدہ کرایا۔ پاکستان دے دفتر خارجہ دے ترجمان شفقت علی خان نے جمعے والے دن اپنی ہفتہ وار بریفنگ وچ ایہ اعلان کیتا کہ دونوں ملکاں وچ موجود نگران سفارت کاراں (Chargé d'Affaires) نوں امبیسڈر دا درجہ دے دتا گیا اے۔ افغان سفیر نوں ملے گا مکمل پروٹوکول دفتر خارجہ دے ترجمان نے دسیا کہ اسلام آباد وچ افغان سفیر نوں ہون مکمل سفیر والا پروٹوکول ملے گا۔ اوہناں ایہ وی واضح کیتا کہ اس اقدام لئی ہور کسے رسمی کارروائی دی لوڑ نہیں۔ عام طور تے امبیسڈر صدر نوں اپنے اسناد پیش کردے نیں، پر افغان سفیر دے کیس وچ ایہ روایت لاگو نہیں کیتی گئی۔ طالبان دی حکومت دی منظوری ہن وی باقی اگرچہ سفارتی تعلقات نوں اپگریڈ کیتا گیا اے، پاکستان...

لاہور میں مناواں کے علاقے میں مشکوک ڈرون گر گیا،

Image
  لاہور میں مناواں کے علاقے میں مشکوک ڈرون گر گیا، منشیات اسمگلنگ کا شبہ لاہور کے علاقے مناواں میں جمعرات کے روز ایک مشکوک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ڈرون جنڈیالہ روڈ پر گرا، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کی ضبطی اور تحقیقات کا آغاز واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈرون کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی روشنی میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ڈرون غیر قانونی مقاصد، خاص طور پر منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کوئی نیا طریقہ نہیں پولیس حکام کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ ڈرون کا استعمال منشیات اسمگلنگ کے لیے کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی ایسے کئی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جہاں ڈرون کے ذریعے ممنوعہ اشیاء کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچایا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس نئی قسم کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔ ڈرون کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں ا...

پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی پہلی دوطرفہ ایمفیبیس مشق کراچی میں کامیابی سے مکمل

Image
  پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی پہلی دوطرفہ ایمفیبیس مشق کراچی میں کامیابی سے مکمل کراچی: پاکستان نیوی اور ترک نیوی کے درمیان پہلی دوطرفہ ایمفیبیس (Amphibious) مشق کراچی کی بندرگاہی حدود میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس مشق کو دونوں دوست ممالک کی بحری افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کی عکاسی کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔ اہم مشقیں اور تربیتی سرگرمیاں یہ مشق متعدد جامع تربیتی سرگرمیوں پر مشتمل تھی، جن میں شامل تھے: کامبیٹ فائرنگ تکنیکس (Combat Firing Techniques) ایمفیبیس آپریشن ڈرلز (Amphibious Operation Drills) قافلے کے ہمراہ دفاعی گشت (Convoy Escorting Drills) شہری علاقوں میں فوجی کارروائیوں کی مشق (Military Operations in Urban Terrain) اس کے علاوہ، لائیو فائرنگ مشقیں اور قریبی جنگی مناظر پر مبنی ڈرلز بھی شامل کی گئیں، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں جنگی حکمتِ عملی اور باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ مشترکہ ڈرل کا کامیاب اختتام مشق کا اختتام ایک جامع ایمفیبیس ڈرل کے ساتھ ہوا، جو ایک مخصوص ساحلی علاقے میں منعقد کی گئی۔...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے

Image
  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی خبریں  بے بنیاد ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے،  آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگا۔ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہےکہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔   خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر صدر آصف علی زرداری کو ہٹا کر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر بنانے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ردعمل میں کہا تھا صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھےکون ہے ہم جانتے ہیں، یہ بھی جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ کسے پہنچے گا۔   انہوں ن...

COP-30 کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

Image
  پاکستان کی ماحولیاتی سفارت کاری میں اہم پیش رفت: COP-30 کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل  پاکستان نے عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو مزید موثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے 30ویں اجلاس (COP-30) کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اجلاس نومبر 2025 میں برازیل کے شہر بیلیم (Belém) میں منعقد ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان اس کمیٹی کے کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جب کہ وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات (PD&SI) کو کو-کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے اہم ارکان میں شامل ہیں: وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی، سینیٹر محترمہ شیری رحمٰن وزیراعظم کے خصوصی معاون، جناب طارق فاطمی ماہر معاشیات اور حکومتی نمائندہ، جناب محمد جہانزیب خان متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز بھی کمیٹی کا حصہ: وزارت خارجہ کے سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویژن (EAD) کے سیکریٹری وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے سیکریٹری وزارت خزانہ کے اسپیشل سیکریٹری کمیٹی میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے...

پاکستان آئیڈل کی شاندار واپسی: 10 سال بعد نیا سیزن، نیا جوش

Image
  پاکستان آئیڈل کی شاندار واپسی: 10 سال بعد نیا سیزن، نیا جوش پاکستان کے مقبول سنگنگ رئیلٹی شو پاکستان آئیڈل کی واپسی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ 10 سال کے طویل وقفے کے بعد، پروڈکشن کمپنی MHL گلوبل نے فارمیٹ ڈسٹری بیوٹر Fremantle سے حقوق حاصل کر لیے ہیں، اور اب شو کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے۔ نیا ججز پینل: ستاروں کی جھلک اس بار پاکستان آئیڈل میں ججز کا ایک متاثر کن پینل ہوگا جس میں شامل ہیں: فواد خان – معروف اداکار اور گلوکار زیب بنگش – مشہور گلوکارہ اور کمپوزر راحت فتح علی خان – عالمی شہرت یافتہ قوال بلال مقصود – اسٹنگز بینڈ کے موسیقار اور پروڈیوسر یہ ججز نہ صرف اپنی فیلڈ کے ماہر ہیں بلکہ نئی آوازوں کو نکھارنے اور قومی سطح پر اجاگر کرنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ شو کی تاریخ پاکستان آئیڈل پہلی بار دسمبر 2013 میں Geo Entertainment پر نشر ہوا تھا۔ شو کا پہلا سیزن اپریل 2014 میں اختتام پذیر ہوا تھا، جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے گلوکار زمد بیگ فاتح قرار پائے تھے۔ اس وقت کے ججز میں بشریٰ انصاری، حدیقہ کیانی اور علی عظمت شامل تھے۔ مقبولیت کا ریکارڈ پہلے سیزن...

راولپنڈی میں پولیس نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری

Image
  راولپنڈی میں پولیس نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔   پولیس کے مطابق ملزمان سے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے غیرملکی شہریوں کو گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے،اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس پہنچی تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا گیا۔   پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا،متاثرہ شخص کو نشہ آور دوا پلا کر نیم بے ہوش کیا گیا تھا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار

Image
  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار — نواز شریف اور مریم نواز سے اماراتی سفیر کی ملاقات متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر، حمد عبید ابراہیم سالم الزعابی، نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، معاشی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران PML-N قیادت نے اماراتی سفیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور پنجاب کی عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تعلقات میں وسعت کا عزم دونوں فریقین نے پاکستان اور UAE کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امارات کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلی ہے، جو وقت کی کسوٹی پر پورا اترا ہے۔ قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف نواز شریف اور مریم نواز نے UAE کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی وژنری قیادت، سائنسی ترقی، اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے اُن ک...