خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں
خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 2 پائلٹ سمیت عملےکے 5 افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں شہید کرنل ریٹائر شاہد سلطان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا،وہ آرمی سے ریٹائر ہونےکے بعد انتہائی تجربہ کار پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے اُس وقت کےچیف آف آرمی سٹاف سمیت متعدد وی آئی پی فلائٹس اڑائی تھیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں شہید ریٹائر ونگ کمانڈر آفتاب کا تعلق لاہور سے تھا، وہ ائیر فورس سے ریٹائر ہوئے تھے، شہید فلائٹ انجینئر سلیم تلہ گنگ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ بھی ائیر فورس سے ریٹائر تھے۔ حادثے میں شہید ہونے والے کریو چیف مختار کا تعلق صوابی سے تھا جبکہ وہ پاک فوج سے ریٹائر ہوچکے تھے،اسی طرح شہید کریو چیف محمد جبار کا تعلق بھی تلہ گنگ سے تھا اور وہ آرمی سے ریٹائر تھے۔

Comments
Post a Comment