مون سون کی شدت میں اضاف
ملک کے مختلف حصوں میں آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ، بارشوں سے نوشہر ہ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں آج سے بارشوں میں تیزی آئے گی ، اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں چند گھنٹے میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پاک افغان شاہراہ فرنٹیئر روڈ کلیئر ضلع خیبر کے میدانی اورپہاڑی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، وادی تیراہ میں بھی بارش کے باعث ندی ،نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا،بارش سے متاثرہ پاک افغان شاہراہ فرنٹیئر روڈ کلیئر کردی گئی ۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو بوندا باندی ہوئی جبکہ ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔

Comments
Post a Comment