**آزاد جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث 15 اور 16


 **آزاد جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث 15 اور 16 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے**


مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں جاری شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر حکومت نے 15 اور 16 اگست 2025 کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "سیکریٹری ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن نے آزاد کشمیر بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کی منظوری دے دی ہے۔"


نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ خراب موسم، ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ طلباء، اساتذہ اور دیگر عملے کی جان و مال کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔


اس سے قبل محکمہ تعلیم پونچھ کی جانب سے 15 اگست کو موسم کی شدت کے باعث تمام تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کیا گیا تھا۔


محکمہ تعلیم نے والدین، طلباء اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم