سری لنکا کے سابق گرفتار صدر رانیل و


 سری لنکا کے سابق گرفتار صدر رانیل وکرماسنگھے کو منگل کو ضمانت مل گئی۔ 76 سالہ سابق صدر کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے مطابق ان کی طعبیت خرابی پر انھیں سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،آج وہ ہسپتال سے زوم کے ذریعے عدالت میں اپنے کیس کی سماعت میں شریک ہوئے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق رانیل وکرماسنگھے زیرِ تفتیش بیان ریکارڈ کروانے سی آئی ڈی کے دفتر پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 2023ء میں وکرماسنگھے نے اپنی اہلیہ کی ایک برطانوی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن کا دورہ کیا تھا جس کے اخراجات مبینہ طور پر ریاستی خزانے سے ادا کیے گئے۔ واضح رہے کہ سابق صدر رانیل وکرماسنگھے کو کولمبو میں گزشتہ ہفتے ان کے دور صدارت میں ریاستی فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم