ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک چین افغانستان چھٹے سہ فریقی


 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک چین افغانستان چھٹے سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گے، نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہوں گے، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔ دفترخارجہ کے مطابق انسداد دہشت گردی، تجارت اور دیگر امور پر تعاون بڑھانے پر تینوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان، افغانستان اور چین کا دوسرا سہ فریقی اجلاس آج کابل میں ہوگا، افغانستان پہلی بار کابل میں سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے اور اس نے چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کو افغانستان کے اقتصادی اور سلامتی کے مستقبل پر بات چیت کیلئے مدعو کیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم