نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہنگری
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا کی ملاقات، دونوں رہنمائوں کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا کی ملاقات کی ،جس میں نائب وزیراعظم اور ہنگری کے سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےتجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، دفاع و ثقافت میں تعاون کے فروغ کو سراہا ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگری کے نئے سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Comments
Post a Comment