پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ٹیم اپنی مرضی سے سیلیکٹ کر لے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی ایم سہیل آفریدی کو اٹھارٹی ہے کہ ٹیم اپنی مرضی سے سیلیکٹ کر لے۔ بانی نے ہدایت دی ہے کہ سب جائینگے ملاقات کیلئے ،انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں بانی کو قید تنہائی میں کر دیا جائے گا۔ عظمیٰ خانم کا کہنا تھا کہ بانی کو کے پی کے شاندار جلسوں کا بتایا گیا جس پر خوش ہوئے ،انہیں یقین تھا لوگ نکلیں گے،بانی کو بتایا کہ کارکنان لانگ مارچ چاہتے ہیں،انہیں بتایا کہ کورٹس سے کوئی امید نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی نے وزیر اعلیٰ کا کہا کہ اپنی مرضی سے ٹیم منتخب کریں،انہوں نے کوئی نام اپنی طرف سے نہیں دیا۔ عظمیٰ خانم کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کیلئے پیغام دیا کہ پیغام صرف انہیں کے ذریعے پیغام جائیں گے،بار بار اس بات کو دہرایا۔ ان کے مطابق بانی نے کہا محمود اچکزئی کا نوٹیفیکیشن کیوں نہیں آیا ،انہوں نے کہا کہ احمد چٹھہ بلال اعجازِ کو عہدے سے نہیں اتارا اور اس حوالے سے پریشان تھے کہ میرے نام سے کیوں منسوب کیا گیا ۔

Comments
Post a Comment