اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی دوپہر 12
اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی دوپہر 12 بجے (مقامی وقت) نافذ ہوئی، جس سے قبل اسرائیلی کابینہ نے جنگ کے خاتمے کے پہلے مرحلے کی منظوری دی۔ امریکا اور اسرائیل کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ کے بعض علاقوں سے انخلا کے پہلے مرحلے کو مکمل کر لیا ہے۔ تاہم فلسطینیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ چند مخصوص علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ اسرائیلی وزارتِ انصاف نے 250 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جنہیں حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا۔ تاہم فہرست میں ان متعدد فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کے نام شامل نہیں ہیں جن کی رہائی کا مطالبہ حماس نے کیا تھا۔

Comments
Post a Comment