ماس کے ٹرمپ امن منصوبے پر رضامندی کے بعد عالمی
حماس کے ٹرمپ امن منصوبے پر رضامندی کے بعد عالمی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو قبول کرنے کے بعد فلسطینی تنظیم حماس نے باضابطہ ردعمل جمع کروا دیا ہے، جس میں تنظیم نے غزہ کے انتظامی امور فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے حوالے کرنے اور تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، وہیں حماس کے اس اقدام پر مختلف ممالک کی طرف سے رد عمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تنظیم کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق حماس کے اس بیان میں تنظیم کے اسلحہ چھوڑنے کے معاملے کو شامل نہیں کیا گیا ہے، تاہم تنظیم نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ثالثوں کے ذریعے امن مذاکرات میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حماس ”پائیدار امن“ کے لیے تیار ہے، اور انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ”فوری طور پر غزہ پر بمباری بند کرے“۔

Comments
Post a Comment