پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مساجد کے آئمہ کرام کا وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔


 پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مساجد کے آئمہ کرام کا وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنر ز کو آئمہ کرام کے پاس جانے کی ہدایت کردی، صوبہ بھر کی 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پرمسلسل پانچواں اجلاس منعقدہواجس میں انہیں بتایاگیاکہ پنجاب بھر میں تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں با جماعت اداکی جارہی ہیں۔


وزیراعلیٰ مریم نوازنے اس موقع پر کہا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے،مسجدکا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے،شرپسندی کے لئے مساجد استعمال کرنے والوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کا فرض ہے،حکومت امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی، امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے، چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی کرنا غیر مناسب ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مساجد کی تعمیر و مرمت بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلی گئی،ان کی ہدایت پرتبلیغی اجتماع کیلئے رائےونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کرلی گئی،رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیں گی ، وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، پنجاب میں سائبر کرائم سیل تشکیل دینے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم