گجرات میں20گھنٹوں کے دوران 506 ملی میٹر


 گجرات میں20گھنٹوں کے دوران 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچادی اوراربن فلڈنگ سےشہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔

شدیدبارش کے بعدہرطرف پانی ہی پانی ہے،بارش کاپانی سرکاری و نجی دفاتر میں جمع ہوگیاجس کی وجہ سےضلع گجرات میں آج تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 گھنٹوں میں 506 ملی میٹر بارش اور سیلاب کی صورتحال کے پیشِ نظر طلبہ کوآج چھٹی دےدی گئی ہے۔ مسلسل بارش کے بعد پانی تمام سرکاری و نجی دفاتر میں کئی کئی فٹ داخل ہو چکا ہے،بارش کے بعد نظام زندگی متاثر کاروباری مراکز بھی بندہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کاکہناہے کہ شہر میں 20 گھنٹوں کے دوران 506 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، قمر سیالوی روڈ میں نالہ اوور فلو ہو گیا اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، کچہری روڈ واپڈا کالونی میں بھی بارش اور سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم