تیز بارش سے کراچی میں پانی ہی پانی ،شہرمیں اربن فلڈنگ۔ ملیر اور لیاری ندی میں طغیانی ، دیگر
تیز بارش سے کراچی میں پانی ہی پانی ،شہرمیں اربن فلڈنگ۔ ملیر اور لیاری ندی میں طغیانی ، دیگر چھوٹے بڑے نالے بھی بھر گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کےبعد صورتحال خراب ہوگئی ہے، شہرقائد میں اربن فلڈنگ کے مناظر ہیں ، دیاں ابل پڑی ہیں اور سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ،ملیر،سرجانی، پی آئی بی، عیسیٰ نگری زیر آب آگئے ،گلشن حدید، کورنگی کاز وے ، نشتر بستی ،شفیق کالونی اور سہراب گوٹھ بھی ڈوب گیا۔درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں بند ہوگئیں۔

Comments
Post a Comment