وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ آمد ہوئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی، مبارکباد اور بہت سی دعائیں دیں، فلڈریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف اور بچی کا نام مریم رکھا گیا۔ مریم نوازشریف نے فلڈریلیف کیمپ میں صنعت زار مرکزکا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سلائی کڑھائی کرنے والی خواتین سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کی، مریم نوازشریف نے سلائی مشین پر کپڑے کی سلائی بھی کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فریم میں لگے کپڑے پر سوئی سے کڑھائی بھی کی، مریم نواز نے سلائی کڑھائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، سیلاب متاثرین مرد و خواتین سے بات چیت کی، سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا

Comments
Post a Comment