پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ م
پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا ، چند روز میں سیلابی ریلہ مٹیاری سے گزرے گا ، دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب پانی کی سطح میں اضافہ سے بچاؤبند پر دباؤ بڑھنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا ،دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب پانی کی سطح میں اضافہ سے بچاؤبند پر دباؤ بڑھنے لگا۔
بستی کلو میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری مبارک پور کے نواحی علاقے بستی کلو میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری ہیں متعدد گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے جبکہ کئی گھروں کے قریب اب بھی پانی کھڑا ہے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں تاہم متاثرہ خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں مزید بات کریں گے۔
عارف والا میں فصلیں، زرعی اراضی اور مکانات تباہ عارف والا میں سیلابی ریلوں سے فصلیں، زرعی اراضی اور مکانات تباہ،، سیلاب متاثرین مفلسی اور لاچارگی کی حالت میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں،، فلاحی و سماجی تنظیمیں بھی متاثرین کی بحالی کےلیے سرگرم ،، 200 خاندانوں میں راشن اور برتنوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئیں۔

Comments
Post a Comment