وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوامیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں سے مقابلے میں
وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوامیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید جوانوں کے جنازے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی قیادت کے شرکت نہ کرنے پر سوال اٹھا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج خیبرپختونخوا میں افغانستان سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12جری جوان بیٹے شہید کئے۔ شہدا کے جنازے میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔مگر کے پی کے کے وزیر اعلیٰ سمیت پی ٹی آئی لیڈرشپ کا کوئی فرد شریک نہ ہوا۔ وزیر دفاع نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ہے؟ کیا وہ ہمارے جوان بیٹوں کے بھارتی سپانسرڈ قاتلوں کے ساتھ ہے یا وطن عزیز پہ قربان ہونے والوں کے ساتھ؟

Comments
Post a Comment