میں سیکڑوں مکانات دریا برد ہو گئے، جلالپور پیر والا میں 2
دریائے ستلج کے زمینی کٹاؤ سے بہاولنگر اور پاکپتن میں سیکڑوں مکانات دریا برد ہو گئے، جلالپور پیر والا میں 2 خواتین اور ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، لیاقت پور میں پانی کھڑا ہونے کے باوجود گھروں کو واپسی شروع ہو گئی۔ دریائے ستلج نے پاکپتن گاؤں باقرکے کا رخ کر لیا، زمینی کٹائو تیزی سے جاری ہے، درجنوں گھر دریا برد ہو گئے، لوگوں نے اپنے مکانوں سے قیمتی سامان اتارنا شروع کر دیا، گائوں کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں، ہیوی مشینری کے ذریعے بند باندھنے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کی چک 81 ایم میں پانی اترنے پرخواتین گھر واپس جاتے ہوئے ڈوب گئیں جبکہ چک 66 ایم میں سیلاب کے جمع پانی میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

Comments
Post a Comment