بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم
بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے6بجے شروع ہونے والی پولنگ سہ پہر ساڑھے3بجے اختتام پذیر ہوئی(مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 4:30 بجے تک جاری رہی) پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹر حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل، ووٹوں کی گنتی کچھ دیر بعد شروع ہوگی۔ پارلیمنٹ کی 300 نشستوں میں سے 299 پر براہ راست انتخابات میں جماعت اسلامی اور بی این پی میں سخت مقابلہ،الیکشن میں 50سیاسی جماعتوں کے 2ہزار سےزائد امیدوار میدان میں ہیں،جب کہ 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کے دوران عوام سے حالیہ قانون سازی کی حمایت یا مخالفت پر رائے کیلئے ریفرنڈم بھی کیاگیا۔

Comments
Post a Comment