پی ٹی آئی کے اتحادی، سنی اتحاد کونسل


 پی ٹی آئی کے اتحادی، سنی اتحاد کونسل کے لیڈر صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ نے شدید بحث چھیڑ دی۔ صاحبزادہ حامد رضا کے نام سے ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں شکایت کی گئی کہ حامد رضا کو جیل میں 111 دن ہو گئے لیکن پی ٹی آئی کا کوئی رہنما ان سے ملاقات کرنے کے لئے جیل نہین گیا۔ اس پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی اور کئی اطراف سے لوگ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے لگے کہ وہ صرف اپنے بانی کے متعلق سوچتے ہیں اور ان کی "سیاست" "بانی سنٹرڈ" ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی شکایت پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم