کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان و استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایف سی کےنوجوان دفاع وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ،مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں ۔ مریم نواز نے کہا کہ وقت آگیا کہ سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہا جائے، کوئی گرے ایریا سیاسی قیادت اور عوام کے دماغ میں نہیں ہونا چاہیے،جو پاکستان کو کمزور کرتا ہے چاہے وہ اندر ہو یا باہر، پاکستان کا دوست نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے،ہمیں مضبوطی کے ساتھ ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنا ہے،بلوچستان کا امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے۔

Comments
Post a Comment