مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال کی نئے آئی سی


 مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال کی نئے آئی سی یو کا بھی افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 10- ہزار سرجری مکمل ہونے پر خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں مریم نواز مریض بچوں کے ساتھ بیٹھیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، الحمدللہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پاکستان بھر سے آنیوالے دس ہزار سے زائد بچوں کی مفت سرجری پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری کے تحت سب زیادہ خیبر پختونخوا کے 425 بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی گئی۔ آزاد جموں و کشمیر کے 250, فیڈرل کے 107, گلگت بلتستان کے 34, بلوچستان کے 28 اور سندھ کے 27 بچوں کی فری ہارٹ سرجری کی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہارٹ سرجری کے مریض بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلی پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے بتایا، وزیراعلی پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام تحت اب تک 10331 بچوں کی سرجری ہوچکی ہے ۔

وائس چانسلر مسعود صادق نے وزیراعلی پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر مسعود صادق نے بتایا کہ ہر سال 50 ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں 25ہزار کو فوری سرجری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نےچلڈرن ہسپتال لاہور میں کارڈیک سرجن کی تعداد 12 ، کارڈیک فزیشن 34 تک بڑھا دی۔

وزیراعلی ٹرانسپلانٹ کارڈ سے 800 کوکلیر ٹرانسپلانٹ اور 200 بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر خصوصی معلوماتی فلم بھی دکھائی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم