تحریک انصاف کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔


 تحریک انصاف کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حتمی پلان چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کی سفارشات کے بعد مرتب کیا گیاہے،پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی بجائے ہر صوبائی حلقے میں احتجاج کا فیصلہ  کیاہے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج ایم پی اے لیڈ کرے گا جبکہ مقامی قیادت اور ایم این اے اسے سپورٹ کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے بھی حتمی پلان کی منظوری دے دی ہے،سیاسی کمیٹی نے تمام تر قیادت اور ایم پی ایز کو مقامی سطح پر متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے


ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق پانچ اگست تک بھر پور تیاریاں کی جائیں  گی اورپانچ اگست کو بانی تحریک انصاف کا حکم ملتے ہی بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم