شناختی کارڈ بنوانے کیلئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہے
پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کیلئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہے، والدین یا بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ، لے پالک یا لاوارث ہونے کی صورت میں قانونی سرپرست اور سرپرستی کا قانونی ثبوت، ب فارم یا یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ بچے کا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ یا نیچر لائزیشن سٹیزن شپ سرٹیفکیٹ،پہلے ٹوکن حاصل کریں، اپنی باری آنے پر کاؤنٹر پر جا کے بائیو میٹرک تصدیق کروائیں، والدین یا بہن، بھائیوں میں سے کسی ایک کی بائیو میٹرک تصدیق کرائیں۔
اپنے کوائف درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں، درج کروائے گئے تمام کوائف چیک کریں اگر کوئی غلطی ہے تو فوراً درست کرائیں، فارم کی تصدیق ہوگی، اس کے لئے والدین یا بہن بھائیوں میں سے کسی ایک کی بائیو میٹرک تصدیق کرائیں۔
بصورت دیگر نادرا درخواست فارم گزیٹیڈ آفیسر یا عوامی نمائندے سے تصدیق کرائیں، قانونی سرپرست والے کیس کی صورت میں نادرا درخواست فارم گزیٹڈ آفیسریا عوامی نمائندے سے تصدیق کرنا لازم ہے اور ساتھ قومی شناختی کارڈ کا حامل ایک گواہ بمعہ نادرا کا وضع کردہ حلف نامہ ’بی‘ پیش کرنا ضروری ہے، درخواست دہندہ سے اُس کی فیملی کے بارے کچھ سوالات کئے جائیں گے، فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی، آپ کے موبائل نمبر پر منظوری کا میسج آئے گا، مطلوبہ کیٹیگری کے مطابق نادرا دفتر میں یا آن لائن فیس جمع کرائیں۔
ایگزیکٹو کیٹیگری، 7 کے اندر شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 2500 روپے،ارجنٹ کیٹیگری، 15 کے اندر شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 1500 روپے جبکہ نارمل کیٹیگری ایک ماہ کے اندر شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 750 روپے ہے۔

Comments
Post a Comment