26جنوری یومِ سیاہ کی مناسبت سے آزاد کشمیر
26جنوری یومِ سیاہ کی مناسبت سے آزاد کشمیر بھر میں عوامی ریلیاں نکالی گئیں جن میں آزادی کے مطالبے کی تجدیدکی گئی۔
بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پرآزادجموں و کشمیر کی غیور عوام آج یوم سیاہ منارہی ہے،اس موقع پربھارتی سفاکیت کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پُرامن اور بھرپور عوامی ریلیاں نکالی گئیں،ریلیوں میں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی،ریلیوں کے دوران شرکاء نے قابض بھارتی فورسز کیخلاف جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
شرکاء نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض نظام کا کوئی قانونی یا خلاقی جواز نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بندوق کے سائے میں قائم حکمرانی کو قبول کریں گے اور نہ ہی اسے چلنے دیں گے،ہم کشمیری آج یوم سیاہ اور یوم احتجاج منا کر دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت جمہوری ملک نہیں، بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے لوگو ں سے انکی ریاست چھین لی۔
شرکاء نے کہاکہ کشمیریوں پر بے تحاشا ظلم و جبر کرنے والے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ،بھارت میں بسنے والے ہندو بھی غیر محفوظ ہیں وہ بھی خالصتان کے نعرے لگا رہے ہیں ، شرکانے اقوام متحدہ اور اقوام عالم سے سوال کیاکہ کیسے فاشسٹ ، ظالم اور دہشت گرد ملک کو جمہوری کہہ سکتے ہیں؟

Comments
Post a Comment