حکام کی جانب سے ملبہ ہٹانےکاکام تیزکردیاگیا


 حکام کی جانب سے ملبہ ہٹانےکاکام تیزکردیاگیا،ایک ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں ،ملبے سے مسخ شدہ لاشیں ٹکڑوں میں بھی ملیں۔ کئی لاشیں جھلس کرنا قابل شناخت ہوگئیں،آگ بجھتےہی لوگ عمارت میں دیوانہ واردوڑپڑے۔ لاپتہ افرادکےاہلخانہ پرایک ایک لمحہ بھاری لاپتہ افرادکےاہلخانہ پرایک ایک لمحہ بھاری،ہرگزرتالمحہ لوگوں کےبچنے کی امیدیں توڑنے لگا۔کسی کوبھائی یا والدکاانتظارتوکوئی بہن یابیٹی کامنتظر۔میرا بیٹا مجھے لادو،لاپتہ فرحان کی والدہ کی دہائی، بنارس کا رہائشی نوجوان اب تک لاپتہ،لواحقین غم سے نڈھال،گارڈن کے 18سالہ محمد شیزکابھی کچھ پتہ نہ چل سکا،سعیدآباد کے دو بھائی، 31 سالہ کامران اور 27 سالہ عدنان بھی لاپتہ ہیں ، کورنگی کے 45 سالہ تنویر احمدکےاہلخانہ بھی کرب میں مبتلا۔ ایک ہی گھر کی تین خواتین بھی تاحال لاپتہ ہیں ۔


سپین اور آسٹریلیا سے اپنی شادی کی شاپنگ کیلئے آئی 2 بہنیں بھی آگ کی نذر گل پلازہ کی آگ نے کئی گھروں کی خوشیاں خاک میں ملادیں ،لاپتہ ہونے والی دو بہنیں سپین اور آسٹریلیا سے اپنی شادی کی شاپنگ کرنے گل پلازہ آئیں اورآگ کی نذر ہوگئیں،لاپتہ خواتین کی بہن نے 24نیوزکودکھ بھری کہانی سنائی۔ آپریشن کے باوجود اندرجانےکا راستہ تلاش نہ کیا جا سکا گل پلازہ کےاندرکیسےداخل ہوں ؟ تین روز سے جاری آپریشن کے باوجود اندرجانےکا راستہ تلاش نہیں کیا جاسکا،ایس بی سی اے حکام پلازہ کا نقشہ لے کر پہنچ گئے۔بلڈنگ کنٹرول حکام کےمطابق پلازہ میں بنائی گئی اضافی دکانوں سےگزرگاہیں بندہوئیں،نقشےکےمطابق عمارت میں داخلےکےآٹھ راستےہیں،5گزرگائیں غیرقانونی تعمیرات کےباعث بندہوئیں۔ پلازہ کی چھت سے 7 گاڑیاں اتار لی گئیں

  پلازہ کی چھت سے کرین کی مدد سے 7 گاڑیاں اتار لی گئیں، دو گاڑیاں محفوظ حالت میں مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ تاجر عامر نے کہا کہ گل پلازا کی چھت پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک تھیں،انہوں نے بتایا کہ دکان پر کام کرنے والے 2 افراد بھی تاحال لاپتا ہیں

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم