امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا


 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے، مجھے یورپ سے پیار ہے مگر وہ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا، یورپی ممالک امریکا کی طرح اقتصادی اصلاحات کریں۔

ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ یورپ میں کچھ جگہیں اب قابل شناخت نہیں رہیں، عوامی ہجرت نے یورپ کو نقصان پہنچایا ہے، سبز توانائی پر توجہ ہے، ہم مہنگائی کو ختم کرنے میں کامیاب رہے، میری صدارت میں امریکی معیشت ترقی کررہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے تاریخ میں اتنی معاشی ترقی نہیں دیکھی جتنی اب ہو رہی ہے، امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے، ہم وینز ویلا کی مدد کر رہے ہیں، اب وہ بہت شاندار جا رہا ہے، مستقبل میں زیادہ کمائی کرے گا کیونکہ ہر بڑی آئل کمپنی امریکا کے ساتھ وہاں جارہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یورپی ملک اصلاحات پر توجہ دیں، امریکا ترقی کرتا ہے تو دنیا ترقی کرتی ہے، میرے دور میں امریکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، بائیں بازو والوں کی وجہ سے یورپی توانائی تباہ کُن سطح پر پہنچ چکی ہے، امریکا میں منہگائی کی شرح میں کمی آئی ہے،ٹیرف کی پالیسی نے امریکا کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔ 

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم