خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظرلاہوراور
خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظرلاہوراور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف فضائی روٹس کو دو روزکے لئے مختلف اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کرلیاگیا،اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کی کڑی نگرا نی کی جارہی ہے اورپاک فضائیہ مکمل الرٹ ہے،لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں جنگی طیاروں کی مشقیں ہورہی ہیں جس کے باعث لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز 14 اور15 جنوری کو بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
کمرشل پروازوں کو اس دوران احتیاط اور کپتانوں کو متبادل روٹس کے ذریعے طیاروں کو اڑانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

Comments
Post a Comment