عدالت نے صحافیوں احمد نورانی، جمیل


 عدالت نے صحافیوں احمد نورانی، جمیل فاروقی اور پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے پر درج مقدمات کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے صحافیوں احمد نورانی، جمیل فاروقی اور پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، یہ تحریری حکم نامہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے جاری کیا۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا، تینوں ملزمان متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے، احمد نورانی، جمیل فاروقی اور سیمابیہ طاہر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم