خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف


 خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد کیخلاف بھی اشتہاری کی کاروائی شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی ، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کیخلاف 26 نومبراحتجاج کا مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم