پاکستان نے برطانیہ میں پاکستانی قونصل خانے


 پاکستان نے برطانیہ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے احتجاج کے دوران دھمکی آمیز اور قابلِ اعتراض بیانات پر قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو باضابطہ احتجاجی مراسلہ (ڈیمارش) جاری کر دیا ہے۔ یہ احتجاج پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ احتجاج کے دوران شرکا نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف نہایت اشتعال انگیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی۔ بعض مظاہرین کی جانب سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دی گئیں جن میں فوجی قیادت کو نشانہ بنانے سے متعلق بیانات شامل تھے۔ حکومتِ پاکستان نے برطانوی سرزمین سے دی جانے والی ان دھمکیوں کا سخت نوٹس لیا ہے۔ پاکستان نے برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔ پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ برطانوی قوانین کے تحت ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاکستان نے لندن اور اسلام آباد میں برطانوی حکام کو ویڈیو شواہد اور مکمل ٹرانسکرپٹ بھی فراہم کر دی ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان تحریک انصاف یو کے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک خاتون کی جانب سے فوجی قیادت کے خلاف تشدد پر اکسانے والا بیان دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کی نشاندہی صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔ برطانوی حکام کو ارسال کیے گئے باضابطہ خط میں اسلام آباد نے اس واقعے کو برطانوی سرزمین کے سنگین اور غیر معمولی غلط استعمال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دہشت گردی، تشدد اور ایک خودمختار ریاست کے اندرونی عدم استحکام پر اکسانے کے مترادف ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم