وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم معاشی موڑ پر پہنچ چکا ہے،ملک پائیدار معیشت اور طویل المدتی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، پاکستان میں معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج، اعتماد اور پالیسی تسلسل کا واضح اشارہ ہے۔ امریکی جریدے یو ایس اے ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پالیسیوں میں تسلسل کی بدولت ملکی اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان نے کئی برسوں بعد پرائمری بجٹ سرپلس اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 14.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

Comments
Post a Comment