پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم 90 این ای آر سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران انتہائی تیز ی سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا، لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments
Post a Comment