غیر معمولی پذیرائی کے بعد پی ایس


 لندن میں غیر معمولی پذیرائی کے بعد پی ایس ایل روڈ شو اب نیویارک میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر پی ایس ایل کا میلہ سپر پاور امریکا کے شہر نیویارک میں آج سجے گا۔ دنیا کے سب بڑے معاشی شہر میں تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کے روڈ شو کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ قومی کھلاڑیوں سمیت چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پی ایس ایل نیویارک روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:IPL کی بجائےPSL ترجیح، انگلش کرکٹر حقیقت سامنے لے آئے امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار بھی نیویارک روڈ شو میں شریک ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم