لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ جسٹس ملک محمد اویس خالد نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت بہت ضروری ہے،پتنگ بازی چائنہ میں ڈھائی ہزار سال پہلے شروع ہوئی ،پوری دنیا میں کائٹ فلائنگ ہوتی ہے مگر سیفٹی بہت ضروری ہے ۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ چائنہ جاپان میں ڈور نہیں بنتی لوگ پیچے نہیں لگاتے ، جسٹس ملک محمد اویس کا سرکاری وکیل سے استفسارکیاآپ یہ بتائیں کہ سیفٹی کو ریگولیٹ کیسے کریں گے؟
جسٹس ملک اویس خالد نے کہاکہ درخواست گزار کا مؤقف صرف یہ ہے کہ سیفٹی بہت ضروری ہے، وکیل درخواست گزارنے کہاکہ اسمبلی سیشن کے دوران آرڈیننس نہیں آسکتا ۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسارکیاکہ آپ یہ بتائیں کہ سیفٹی کا ذمہ دار کون ہے ؟

Comments
Post a Comment