مودی سرکار کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیت


 مودی سرکار کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی: انا کی تسکین کیلئے خطے کے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا،سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان کیلئے پاکستان کے ریلیف آپریشن کی راہ میں بھارتی حکومت کی تنگ نظری اور پاکستان دشمنی حائل ہوگئی۔ سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان ’’ڈٹوہ ‘‘نے 28 نومبر کو ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق زخمی اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے،اس ہنگامی صورتحال میں حکومتِ پاکستان اور عوام اپنے سری لنکن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکن امداد کی خواہش رکھتے ہیں،وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ پاک فوج کی 45 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، این ڈی ایم اے اور پاک فضائیہ کے تعاون سے سی-130 طیارے کے ذریعے روانگی کیلئے مکمل تیار تھی،یہ ٹیم اس سے قبل ترکیہ میں آنے والی تباہ کن آفت کے دوران بھی نمایاں خدمات سرانجام دے چکی ہےتاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھارتی حکومت کی تنگ نظری اور پاکستان دشمنی آڑے آگئی،بھارت نے اس خالص انسانی ہمدردی کے مشن کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیاجس کے باعث پاکستان کا فوری ریسکیو آپریشن متاثر ہوا۔


Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات کی توانائی حکمت عملی: عالمی بحران میں استحکام کی ضمانت

پاکستان پر عالمی جنگوں کے معاشی اثرات: پیٹرولیم سیاست سے قومی سلامتی تک

یونان میں پاکستانیوں کے خلاف کارروائی: جعلی ویزا نیٹ ورک کا سرگم